دبئی(نیوز ڈیسک)کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کی ڈریسنگ روم میں پڑھی جانے والی نعت کی سوشل میڈیا پر کافی پذیرائی ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کی ایک ویڈیو نے سوشل میڈیا پر کافی دھوم مچا رکھی ہے۔ مذکورہ ویڈیو میں سرفراز احمد ٹیم کے ڈریسنگ روم میں بیٹھے اپنی خوبصورت آواز میں نعت پڑھ رہے ہیں۔ سرفراز احمد کی اس ویڈیو کو عوام کی جانب سے کافی پسند کیا جا رہا ہے۔ ۔