جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

شین وارن کو ا ژدہے نے ڈس لیا

datetime 18  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی(نیوز ڈیسک)عالمی شہرت یافتہ سابق آسٹریلوی کرکٹر شین وارن کو ایک ٹیلی ویڑن ریلٹی شو کے دوران سانپوں سے بھرے ایک بکس میں سر ڈالتے ہوئے ایک ا ژدہے نے کاٹ لیا۔آسٹریلیا میں نیٹ ورک ٹین شو کے ایک ’پرومو کلپ‘ میں دکھایا گیا ہے کہ سابق لیگ سپنر شین وان پر اڑدہے نے حملہ کر دیا۔نیٹ ورک ٹین کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ایک کم عمر اژدہے نے شین وان کو ڈسا ہے، لیکن یہ اڑدہا زہریلا نہیں ہے۔ان اژدہوں کو ’ایناکونڈا‘ کہا جاتا ہے، اور ان کے سو دانت ہوتے ہیں۔ ان کے کاٹنے سے لگتا ہے جیسے آپ کو ایک ساتھ سو ٹیکے لگا دیے گئے ہوں۔برطانوی اخبار ڈیلی ٹیلی گراف کے مطابق اڑدہے کے کاٹنے کے بعد شین وان کو طبی امداد دی گئی اور انھیں سر میں جس جگہ اڑدہے نے کاٹا تھا وہاں زخم بھی آیا ہے لیکن اس زخم کو کوئی مستقل نشان نہیں رہے گا۔ٹی وی شو کے پروڈیوسر نے ڈیلی ٹیلی گراف کو بتایا کہ شین کا کہنا ہے کہ انھیں سانپوں سے خوف محسوس ہوتا ہے لیکن حیران کن بات ہے کہ شین وارن نے اس واقعے کے بعد بھی شو جاری رکھا۔انھوں نے کہا کہ شین جب کسی چیز کا ارادہ کر لیتے ہیں تو پھر انھیں کوئی چیز اس عمل کو کرنے سے نہیں روک سکتی۔شین وان نے اپنے کرکٹ کریئر کے دوران 708 وکٹیں لیں اور3000 رنز سکور کیے۔ انھیں عام طور پر کرکٹ کی تاریخ کا عظیم ترین لیگ سپنر سمجھا جاتا ہے۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…