جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

زمبابوے کے فاسٹ باؤلر برائن ویٹوری کو غیر قانونی باؤلنگ ایکشن پر معطل کردیا گیا

datetime 18  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوبئی(نیوزڈیسک ) زمبابوے کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ باؤلر برائن ویٹوری کو غیر قانونی باؤلنگ ایکشن پر معطل کردیا گیا۔ کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق برائن ویٹوری کے باؤلنگ ایکشن کو گزشتہ ماہ بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران مشکوک قرار دیا گیا تھا جس کے بعد ہندوستان کے شہر چنائی میں ان کے باؤلنگ ایکشن کو ہر زاویے سے جانچا گیا جس میں یہ ثابت ہوگیا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی مقررکردہ حد 15 ڈگری سے تجاوز کررہا تھا۔ ویٹوری کو رواں ماہ کے آغاز میں زمبابوے کے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے بھی باہر کیا گیا تھا۔ آئی سی سی کے قوانین کے مطابق برائن ویٹوری پر بین الاقوامی مقابلوں پر پابندی کا اطلاق قومی فیڈریشن اور ڈومیسٹک کرکٹ پر بھی ہوگا تاہم بورڈ کی اجازت سے ویٹوری زمبابوے کے ڈومیسٹک مقابلوں میں حصہ لینے کے اہل ہوں گے۔ دوسری جانب ویٹوری اپنے باؤلنگ ایکشن کو درست کرنے کے بعد دوبارہ جانچ کے لیے کسی بھی موقع پر اپیل کرسکتے ہیں۔ 25 سالہ ویٹوری نے اگست 2011 میں ڈیبو کے بعد زمبابوے کی جانب سے 4 ٹیسٹ، 19 ون ڈے اور 11 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے ہیں



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…