بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

مشکوک باﺅلنگ ایکشن کے خوف نے ریٹائرمنٹ کے قریب پہنچا دیا تھا ، سعید اجمل

datetime 18  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اسپنر سعید اجمل کا کہنا ہے کہ مشکوک باو¿لنگ ایکشن کے خوف نے انھیں کرکٹ سے کنارہ کشی کے قریب پہنچادیا تھا۔ اپنے انٹرویو میں اجمل کا کہنا تھا کہ ‘میں تذبذب کا شکار تھا، میرے ذہن میں تھا کہ میں غیر قانونی باو¿لنگ کررہا تھا، پابندی کے بعد اس خوف سے نجات حاصل کرنے کے لیے مجھے ایک سال کا عرصہ لگا۔’میں نے یقیناً سخت محنت کی، میں نے واپسی سے قبل بحالی کے دوران 12 ہزار گیندیں کرائیں، پابندی لگنے سے لے کر اجازت ملنے تک میں روزانہ 100 گیندیں کراتا تھا’۔سعیداجمل کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ سال بنگلہ دیش کے خلاف قومی ٹیم کی نمائندگی کرنے والے اسپنر سے مختلف شخص ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ‘ میں تیار ہوں، جب میں نے بنگلہ دیش کے خلاف کھیلا تھا اس وقت میں اور اب میں بہت فرق ہے اس وقت میں اندرونی طورپر خوف کا شکارتھا اور اب میں اس خوف سے سخت محنت کی بدولت نجات پاچکا ہوں’۔’گزشتہ چھ مہینوں کے دوران میں کلب سمیت 100 میچز کھیل چکا ہوں جہاں مجھے کئی چھکے بھی پڑے، میں نے سمجھنا شروع کیا کہ کس رفتار سے بلے باز مجھے نشانہ بناتے ہیں انہوں نے کہا کہ ‘میں واپس آو¿ں گا اور وہ دن دور نہیں ہے، میں نے بہت وقت باہر گزارا ہے اور جب پاکستان ہارتا ہے تو مجھے تکلیف ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں پی ایس ایل کے پہلے میچ میں مجھ پر کچھ دباو¿ تھا لیکن میری باو¿لنگ اچھی تھی۔ آخری میچ میں جس طرح چاہا اور جہاں باو¿لنگ کرنا چاہا ایسا ہی ہوا۔ میں اپنا اعتماد واپس حاصل کر رہا ہوں اور باو¿لنگ میں حربے جو آزما رہا ہوں اب وہ کام بھی آرہے ہیں ۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…