دبئی ، لاہور(نیوز ڈیسک)قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے ورلڈٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں تبدیلی کا اشارہ دیدیاہے، جبکہ ٹیم میں تبدیلی نئی آئی سی سی پلیئنگ کنڈیشنز کے مطابق کوالیفائرز شروع ہونے سے قبل کی جاسکے گی۔قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے ورلڈ ٹوئنٹی ٹوئنٹی سے پہلے اسکواڈ میں تبدیلیوں کا اشارہ دے دیا ہے۔ آئی سی سی کے نئی پلیئنگ کنڈیشنز کے مطابق تکنیکی یا میڈیکل بنیاد پر کوالیفائرزمیچز سے قبل اسکواڈ میں ردوبدل کی اجازت ہوگی۔شاہد آفریدی کاکہنا ہے کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی تک قومی ٹیم کے انتخاب میں تسلسل برقرار رکھناچاہتے تھے۔ اسی لئے ٹیم کوایک یونٹ کی طرح رکھنے کی خاطر تبدیلیاں نہیں کی، تاہم مثبت نتائج نہ مل سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر کھلاڑی کو کپتان،کوچ اور سلیکٹرز نے پورا چانس اورسپورٹ دی، لیکن کھلاڑی توقعات پوری نہ کرسکے، جبکہ ہر پلیئر کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہئے تھا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک عمدہ پرفارمنس پر مسلسل ٹیم میں چانسزنہیں مل سکتے۔ جن پلیئرز نے کارکردگی میں تسلسل رکھا ان ہی کوموقع دیا جائے گا، جبکہ ایشیاکپ میں کارکردگی کی بنیاد پر ورلڈ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں تبدیلی کی جاسکتی ہے۔