کیمپو ڈی لا برائبیرا(نیوز ڈیسک) ارجنٹینا میں ایک فٹبال میچ کے دوران کھلاڑی کو ریڈ کارڈ دکھانے کے فوراً بعد ریفری کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا گیا۔حملہ آور نے 48 سالہ سیزر فلورس کے سر، سینے اور گردن میں تین گولیاں ماریں اور فرار ہو گیا، حکام نے بڑے پیمانے پر اس کی تلاش کیلئے چھاپے مارنے شروع کردیے ہیں۔اس موقع پر حملہ آور نے 25 سالہ والٹر زراٹے کو بھی سینے میں گولی ماری جس پر انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ارجنٹینا کے صوبے کورڈوبا کے دارالحکومت کیمپو ڈی لا برائبیرا میں ہونے والے اس میچ کے دوران امپائر نے کھلاڑی کو ریڈ کارڈ دکھایا جس کے بعد میچ دوبارہ شروع ہوا ہی تھا کہ ایک شخص میدان میں بھاگتا ہوا آیا اور اس نے اپنے پیچھے سے پستول نکال کر گولیاں چلا دیں۔پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ یہ سب میچ کے دوران ہوا، ہمیں نہیں معلوم کہ ریفری کے ساتھ کیا ہوا لیکن کھلاڑی انتہائی غصے میں تھے اور وہ حملہ آور کی پستول چھین کر اسے مار ڈالنا چاہتے تھے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
سپریم کورٹ نے زیادتی کے مقدمہ کو زنا بالرضا میں تبدیل کر دیا، سزا میں کمی
-
والدین کا بہیمانہ قتل، بیٹے نے لاشیں کاٹ کر دریا میں بہادیں
-
وہ 6 عام غذائیں جن سے کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے
-
چلتی موٹر سائیکل پر نازیبا حرکت کرنے والا پولیس افسر کا بیٹا پکڑا گیا
-
ڈی ایس پی کے ہاتھوں اہلیہ اور بیٹی کا قتل پولیس افسران کیلیے نئی مشکل بن گیا















































