جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

برازیلین فٹبالر نیمار کے کروڑوں ڈالر کے اثاثے منجمد

datetime 16  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ساؤ پاؤلو(نیوز ڈیسک)برازیلین حکام نے ٹیکس چوری کے الزام پر بین الاقوامی فٹبالر نیمار کے تقریباً پانچ کروڑ ڈالر مالیت کے اثاثے منجمد کر دیے ہیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق گزشتہ برس برازیل میں نیمار، ان کے اہلِ خانہ اور ان کے کاروبار پر تقریباً ایک کروڑ 60 لاکھ امریکی ڈالر کے مساوی ٹیکس چوری کا الزام ثابت ہوا تھا۔ برازیل کی وفاقی ٹیکس ایجنسی کے وکیل کا کہنا ہے کہ یہ رقم 2011 سے 2013 کے دوران اس وقت بچائی گئی جب نیمار برازیلی کلب سینٹوس کے لیے کھیل رہے تھے۔نیمار نے اس فیصلے کے خلاف وفاقی عدالت سے رجوع کیا تھا تاہم عدالت نے ان کی اپیل گزشتہ ہفتے مسترد کردی تھی۔ جس کے بعد برازیل کے حکام نے ان کے جو اثاثے منجمد کئے ہیں۔ ان میں ایک لگژری کشتی، ایک طیارہ اور کئی عمارات شامل ہیں۔برازیل کی وفاقی ٹیکس ایجنسی کے آڈیٹر آئیگارو جونگ مارٹنز کا کہنا ہے کہ ٹیکس چوری سے متعلق برازیل کے قوانین زیادہ سخت نہیں ہیں، نیمار عدالتی فیصلے کے خلاف بھی اپیل کر سکتے ہیں لیکن یہ آگے کی جانب ایک قدم ہے۔ اگر وہ اپنے ذمے واجب الادا رقم دے دیتے ہیں تو یہ معاملہ یہیں معاملہ ختم ہو جائے گا۔واضح رہے کہ نیمار کے خلاف ٹیکس بچانے اور دھوکہ دہی کے الزامات کے تحت سپین میں بھی ایک مقدمہ جاری ہے۔ جس میں استغاثہ کا موقف ہے کہ نیمار، ان کے خاندان اور بارسلونا فٹبال کلب نے برازیلی کلب سینٹوس سے ان کی ہسپانوی کلب کو منتقلی کے سلسلے میں دی جانے والی اصل رقم ظاہر نہیں کی۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…