ہفتہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2026 

بھارت نے سری لنکا کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست دے کر سیریز 1۔2 سے جیت لی

datetime 15  فروری‬‮  2016 |

وشاکاپٹنم(نیوز ڈیسک) بھارت نے روی چندرہ ایشون کی تباہ کن باؤلنگ کی بدولت سری لنکا کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں باآسانی نو وکٹ سے شکست دے کر میچ کے ساتھ ساتھ سیریز 1۔2 سے اپنے نام کر لی۔وشاکاپٹنم میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو پہلے ہی اوور میں اس وقت درست ثابت ہوا جب ایشون نے دونوں اوپنرز کو پویلین لوٹا دیا۔سری لنکن ٹیم اس تباہی سے سنبھل نہ سکی اور وقفے وقفے سے وکٹیں گنواتی رہی۔سری لنکن ٹیم کی بیٹنگ لائن کی ناکامی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ نو کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہو سکے جبکہ داسن شناکا 19 اور تھسارا پریرا 12 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔اس تباہی کے ذمے دار ہندوستانی اسپنر ایشون تھے جنہوں نے چار وکٹیں حاصل کیں جبکہ سریش رائنا نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ایک آسان ہدف کے تعاقب میں ہندوستانی اوپنرز نے پراعتماد انداز میں اننگ کا آغاز کیا تاہم 29 کے اسکور پر روہیت شرما 13 رنز بنا کر چمیرا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو قرار پائے۔اس کے بعد شیکھر دھاون اور اجنیا راہانے نے مزید کوئی وکٹ نہ گرنے دی اور 37 گیندیں قبل ہی اپنی ٹیم کو نو وکٹ کی آسان فتح سے ہمکنار کرا دیا، دھاون 46 اور راہانے 22 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔اس میچ میں فتح کے ساتھ ہی ہندوستان نے سیریز 1۔2 سے اپنے نام کر لی۔ایشون کو آٹھ رنز کے عوض چار وکٹیں لینے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ سیریز کے بہترین کھلاڑی کے ایوارڈ کے حقدار بھی وہی قرار پائے۔



کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…