کیپ ٹاؤن(نیوز ڈیسک)جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو پانچ وکٹوں سے ہرا کر ون ڈے سیریز 2۔3 سے اپنے نام کر لی۔نیو لینڈز میں اتوار کو کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔اوپنر الیکس ہالس کی سینچری کے باوجود مہمان ٹیم 45 اوورز میں 236 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی پہلی 3 وکٹیں 22 رنز پر گر گئیں لیکن اس موقع پر اپنا 200واں میچ کھیلنے والے کپتان اے بی ڈیولئیرز اور ہاشم آملہ نے چوتھی وکٹ کی پارٹنر شپ میں 125 رنز بناتے ہوئے اننگز کو استحکام بخشا۔آملہ 59 رنز بنا کر ا?ؤٹ ہوئے جبکہ کپتان نے ناقابل شکست رہتے ہوئے 101 رنز بنا کر ٹیم کو 36 گیندیں قبل ہی جیت دلا دی۔ڈیولئیر 94 گیندوں پر 11 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 24 ویں سینچری بنا کر دونوں ٹیموں میں واضح فرق ثابت ہوئے۔خیال رہے کہ جنوبی افریقہ پہلی ایسی ٹیم ہے جس نے 2005 میں پاکستان کے خلاف 0۔2 سے نیچے جانے کے بعد کوئی ون ڈے سیریز جیتی۔
جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو پانچ وکٹوں سے ہرا کر ون ڈے سیریز 2۔3 سے جیت لی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں
-
لائیو پروگرام کے دوران مداخلت، احسن اقبال نے وضاحت پیش کردی
-
چینی کی نئی سرکاری قیمت مقررکردی گئی، نوٹیفکیشن جاری
-
اقرار الحسن کو تینوں بیویوں کے ساتھ ڈنر کرنا مہنگا پڑگیا
-
چینی ساختہ خالص دوا پاکستان میں فروخت کی منظوری مل گئی
-
لیبیا کے آرمی چیف کا طیارہ کیوں تباہ ہوا؟ آخری پیغام سمیت اہم تفصیلات سامنے آگئیں
-
نجکاری کے بعد پی آئی اے کی نئے نام اور لوگو کے حوالے سے بڑی خبر
-
سی سی ڈی نے 3بیٹے، داماد اور بھائی کو جعلی مقابلے میں قتل کردیا، خاتون عدالت پہنچ گئی
-
26 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان
-
بند کرو اسے، بند کرو، وسیم بادامی کے شو کے دوران کسی نے زبردستی احسن اقبال کی ویڈیو کال بند کروا دی
-
مسلم لیگ (ن)کے اہم رہنما نےپیپلزپارٹی میں شمو لیت کا اعلان کر دیا
-
برطانیہ میں شہزاد اکبر پر قاتلانہ حملہ، ناک اور جبڑا فریکچر، ہسپتال منتقل
-
مسجد حرام کی بلند منزل سے کودنے والے شخص کوبچانے والا اہلکارزخمی
-
سعودی عرب میں پاکستانی ورکرز کی تنخواہ اور اوورٹائم سے متعلق بڑی پیش رفت















































