جمعہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2025 

آئی سی سی نے پاکستان سمیت آٹھ مستقل ارکان کو ورلڈ ٹی ٹوئٹنی کے سکواڈ میں آٹھ مارچ تک ردو بدل کی اجازت دیدی

datetime 14  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(نیوز ڈیسک) آئی سی سی نے پاکستان سمیت 8 مستقل ارکان کو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کےلئے اعلان کردہ اسکواڈ میں 8 مارچ تک ردو بدل کی اجازت دےدی۔آئی سی سی ترجمان نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے تصدیق کی کہ ورلڈٹی ٹوئنٹی میں شریک وہ ٹیمیں جو براہ راست دوسرے مرحلے میں کھیلیں گے وہ 8 مارچ تک اپنی مرضی سے اسکواڈ میں تبدیلی کی مجاز ہیں۔آئی سی سی کے مطابق اسکواڈ میں تبدیلی کسی بھی وجہ سے کی جاسکے گی چاہے وہ تکنیکی بنیادوں پر ہو یا پھر میڈیکل بنیاد پر جس کے لیے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر ہارون رشید کے مطابق اسکواڈ میں تبدیلی کی اجازت تمام ٹیموں کو ہے تاہم انھوں نے اسکواڈ میں کسی ممکنہ تبدیلی کے امکانات پر تبصرہ کرنے سے معذرت کرلی۔دوسری جانب ذرائع کے مطابق خرم منظور، افتخار احمد اور رومان رئیس کی پاکستان سپر لیگ اور ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گاجہاں ناقص کارکردگی پرسلیکشن کمیٹی ورلڈٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں تبدیلی کرسکتی ہے۔پاکستان نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لیے طویل عرصے سے ٹیم کا حصہ رہنے والے اوپنر احمد شہزاد کو اسکواڈ میں شامل نہیں کیا تھا ¾ خرم منظور کو حیران کن طورپر دستے کا حصہ بنا یا گیا ¾ خرم منظور نے بین الاقوامی سطح پر 2014 میں آخری دفعہ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی ¾بین الاقوامی مقابلوں میں اب تک کوئی ٹی ٹوئنٹی میچ نہیں کھیلا۔پاکستان ٹیم میں رومان رئیس ¾ افتخار احمد اور محمد نواز کو ڈومیسٹک میں بہترین کارکردگی پر اسکواڈ کاحصہ بنایا گیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…