ممبئی(نیوزڈیسک) بھارت کے سٹار بلے باز ویرات کوہلی اس پاکستانی مداح کی رہائی کیلئے حکومت پاکستان سے رابطہ کر سکتے ہیں ، جسے اپنے گھر پر بھارتی جھنڈا اور ویرات کوہلی کی تصویر لہرانے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق ویرات کوہلی کے بھائی ’وکاس‘ کا کہنا ہے کہ وہ ویرات کوہلی کو پاکستانی مداح کے بارے میں بتا چکے ہیں تاہم ابھی اس موقع پر تفصیلی گفتگو کا موقع نہیں ملا لیکن ہم اس معاملے پر کچھ کرنے کی سوچ رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وکاس کا کہنا ہے کہ ” میں جمعے کے روز ہونے والے میچ کے فوراً بعد ویرات سے اس بارے میں بات کرنا چاہتا تھا لیکن وقت کی کمی کے باعث تفصیلی گفتگو نہیں ہو سکی البتہ انہیں گرفتار پاکستانی مداح کے بارے میں علم ہو چکا ہے۔ ہم متعلقہ لوگوں سے بھی مشورہ کریں گے جس کے بعد اس معاملے پر پاکستانی حکومت سے رابطہ کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ ہم اس وقت ایک گھریلو تقریب میں مصروف ہیں اس لئے اس بارے میں پیش رفت نہیں ہو پا رہی لیکن اس تقریب سے فراغت پانے کے فوراً بعد اس معاملے سے متعلق فیصلہ کریں گے اور اس سے پہلے ویرات کوہلی سے تفصیلی گفتگو کی جائے گی“۔ واضح رہے کہ پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں پولیس نے ایک نوجوان عمر دراز کو ملکی خودمختاری کو نقصان پہنچانے کے الزام میں اس وقت گرفتار کیا تھا جب اس نے ویرات کوہلی کے مداح کی حیثیت سے اپنے گھر کے باہر ہندوستانی جھنڈا اور ویرات کوہلی کی تصویر لہرائی۔ پولیس نے عمر دراز کے گھر سے ویرات کوہلی کے بڑے بڑے پوسٹر بھی برآمد کئے تھے۔ ضلعی پولیس افسر فیصل رانا کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے دوران عمر دراز نے بتایا کہ وہ ایک محب وطن پاکستانی ہے لیکن ویرات کوہلی کا بہت بڑا مداح ہے اور اسے نہیں معلوم تھا کہ بھارتی جھنڈا لہرانا پاکستانی قوانین کے خلاف ہے۔
پاکستا ن کے ایک اورچاندنواب کوبھی بھارت سے جواب مل گیا؟
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جولائی: ہونڈا سی ڈی 70 کی نئی قیمت سامنے آگئی
-
چھٹی ختم فیصلہ ہوگیا
-
پیٹرول کی قیمت میں مزید کمی کا امکان، وزارت خزانہ کی رپورٹ جاری
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
-
چلتی بس کی کھڑکی سے باہر جھانکنے پر نوجوان کا سر دھڑ سے الگ ہو گیا
-
لاہور کے علاقے ڈیفنس میں ہالینڈ اور وینزویلا سے آئی خواتین کیساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی ، 4 ملزمان گ...
-
کوچ گہری کھائی میں گرنے سے خواتین و بچوں سمیت 40 مسافر جاں بحق
-
سولر پینلز، لیتھیم بیٹریوں ،انورٹرز کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کی کمی
-
ٹک ٹاک لائیو پر بوسہ لینے والے غیر شادی شدہ جوڑے کو سرعام کوڑے مارے گئے
-
3 دن سے لاپتہ 2 معصوم بھائیوں کی لاشیں گھر کی چھت پر موجود صندوق سے برآمد
-
ڈالر کی قیمت 250 روپے سے کم ہونے کی پیش گوئی
-
خامنہ ای کی نمازِ جنازہ سے قبل ایران کا امریکا اور اسرائیل کو انتباہ
-
موبائل فون سستے ، نئی ڈیوٹی کا اطلاق شروع!
-
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گر گئیں، پاکستان میں بھی بڑی کمی متوقع



















































