لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان سپر لیگ میں شرکت کے لئے کراچی کنگز کی ٹیم لاہور سے دبئی کے لئے روانہ ہو گئی ہے۔ کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ کراچی کنگز بہترین ٹیم ہے، ایونٹ جیت کر آئیں گے۔پاکستان سپر لیگ میں شرکت کے لئے لاہور سے دو آفیشلز اور چار کھلاڑی دبئی روانہ ہوئے۔ جن میں فیلڈنگ کوچ عبدالمجید، فزیو اسد، کھلاڑی سہیل تنویر، بلاول بھٹی، افتخار احمد اور اسامہ میر شامل ہیں۔روانگی سے قبل سب کا ایک ہی نعرہ تھا، کراچی جیتے گا۔ سہیل تنویر، بلاول بھٹی اور افتخار احمد نے کہا کہ کراچی کنگز کوکراچی والوں کی سپورٹ چاہئے۔کراچی کنگز ہر لحاظ سے متواز ن ٹیم ہے۔ شائقین کو مایوس نہیں کریں گے۔ پاکستان سپر لیگ کا آغاز چار فروری سے دبئی میں ہو گا۔افتتاحی تقریب میں گلوکار علی ظفر اور شین پال اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ جبکہ کراچی کنگز اپنا بتدائی میچ پانچ فروری کو لاہور قلندرز کے خلاف کھیلے گی۔
پاکستان سپر لیگ کا آغاز4 فروری سے دبئی میں ہو گا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
سپریم کورٹ نے زیادتی کے مقدمہ کو زنا بالرضا میں تبدیل کر دیا، سزا میں کمی
-
والدین کا بہیمانہ قتل، بیٹے نے لاشیں کاٹ کر دریا میں بہادیں
-
وہ 6 عام غذائیں جن سے کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے
-
چلتی موٹر سائیکل پر نازیبا حرکت کرنے والا پولیس افسر کا بیٹا پکڑا گیا
-
ڈی ایس پی کے ہاتھوں اہلیہ اور بیٹی کا قتل پولیس افسران کیلیے نئی مشکل بن گیا















































