آکلینڈ(نیوز ڈیسک)نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے میں سلو اوور ریٹ پر قومی ٹیم کے کھلاڑیوں پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔آکلینڈ کے ایڈن پارک میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم نے مقررہ وقت میں 2 اوورز کم کرائے جس پر میچ ریفری نے پاکستانی ٹیم پر جرمانہ عائد کردیا۔ سلو اوور ریٹ پر پاکستان کے ون ڈے ٹیم کپتان اظہر علی پر میچ فیس کا 20 فیصد جب کہ دیگر کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔واضح رہے کہ تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 70 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی تھی جب کہ دوسرا میچ بارش کے باعث نہیں ہو سکا تھا۔ سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز بھی اپنے نام کرلی تھی۔
نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے میں سلو اوور ریٹ پر قومی ٹیم کو جرمانہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
شدید بارشیں، پی ڈی ایم اے نے خبردار کردیا
-
ورک ویزا کے ساتھ روانہ ہو نے والے 23 افراد آف لوڈ
-
مٹی کے طوفان کا الرٹ جاری کردیا گیا
-
سرکاری ملازمین کے لیے اہم خبر، ”بڑا فیصلہ” ہو گیا
-
آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)
-
ملک میں بجلی کی لوڈ مینجمنٹ کا خاتمہ کر دیا گیا
-
بیوی کے ناجائزتعلقات پتہ چلنے پر نوجوان نے خودکشی کرلی
-
باقاعدگی سے نماز پڑھتی ہوں، غیرمسلم کے ساتھ شادی نہیں کرسکتی: بھارتی اداکارہ
-
پولیس ٹیم پر گائوں والوں کا حملہ اور فائرنگ، ڈی ایس پی کے گن مین اور خاتون اہلکار سمیت 11 زخمی
-
اٹلی کے اسٹڈی ویزے کے لئے کتنا بینک اسٹیٹمنٹ ہونا چاہیے؟ خواہشمند طلبا کے لیے بڑی خبر
-
شیشہ کیفے پر جھگڑے کے دوران فائرنگ سے مسلم لیگ ن کا عہدیدار جاں بحق
-
سید اقرارالحسن کے ساتھ جملہ بازی کرنے والے ایف آئی اے اہلکار کو معطل کردیا گیا
-
وزٹ ویزا پر حج کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خبر
-
پاکستان میں1سے 3سال کے 10میں سے 4بچوں کے خون میں سیسے کی موجودگی کا انکشاف



















































