ویلگیٹن (نیوزڈیسک)قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ نیوزی میں اپنے آخری میچ کو جیت سے یادگار بنانا چاہتا ہوں۔نیوزی کے خلاف تیسرے اور فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ سے قبل اپنے ایک انٹر ویو میں شاہد آفری کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کی پچز پر کھیلنے کا مزہ آتا ہے، یہاں کے گراو¿نڈ بہت اچھے اور کراو¿ڈ بھی سپورٹ کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف آخری میچ کو یادگار بنانا چاہتا ہوں، کوشش ہو گی کہ فیصلہ کن میچ میں ٹیم جیتے اور آل راونڈ پرفارمنس دکھاوں۔شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ عمر گل اور محمد عامر نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے میچ میں اچھی بولنگ نہیں کروائی، دونوں کھلاڑیوں کی کافی عرصے بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے اس لئے انھیں ردھم میں آنے میں تھوڑا وقت لگے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک پلاننگ کے مطابق نہیں کھیلیں گے فتح نہیں ملے گی، جس طرح سے نیوزی لینڈ کے بلے باز بیٹنگ کر رہے تھے اگر 200 رنز کا ہدف بھی ہوتا تو کیوی بلے باز وہ بھی بنا لیتے۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ ویلنگٹن میں ہونے والے فیصلہ کن معرکے کے لئے قومی ٹیم میں 2 تبدیلیاں متوقع ہیں، صہیب مقصود اور عمر گل کی جگہ محمد رضوان اور انور علی کی ٹیم میں شمولیت کا امکان ہے۔
نیوزی لینڈسے تیسراٹی ۔20،شاہد آفریدی کے دعوے پرسب حیران رہ گئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
شدید بارشیں، پی ڈی ایم اے نے خبردار کردیا
-
ورک ویزا کے ساتھ روانہ ہو نے والے 23 افراد آف لوڈ
-
آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)
-
سرکاری ملازمین کے لیے اہم خبر، ”بڑا فیصلہ” ہو گیا
-
مٹی کے طوفان کا الرٹ جاری کردیا گیا
-
ملک میں بجلی کی لوڈ مینجمنٹ کا خاتمہ کر دیا گیا
-
باقاعدگی سے نماز پڑھتی ہوں، غیرمسلم کے ساتھ شادی نہیں کرسکتی: بھارتی اداکارہ
-
بیوی کے ناجائزتعلقات پتہ چلنے پر نوجوان نے خودکشی کرلی
-
پولیس ٹیم پر گائوں والوں کا حملہ اور فائرنگ، ڈی ایس پی کے گن مین اور خاتون اہلکار سمیت 11 زخمی
-
اٹلی کے اسٹڈی ویزے کے لئے کتنا بینک اسٹیٹمنٹ ہونا چاہیے؟ خواہشمند طلبا کے لیے بڑی خبر
-
سید اقرارالحسن کے ساتھ جملہ بازی کرنے والے ایف آئی اے اہلکار کو معطل کردیا گیا
-
شیشہ کیفے پر جھگڑے کے دوران فائرنگ سے مسلم لیگ ن کا عہدیدار جاں بحق
-
وزٹ ویزا پر حج کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خبر
-
پاکستان میں1سے 3سال کے 10میں سے 4بچوں کے خون میں سیسے کی موجودگی کا انکشاف



















































