جمعہ‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2026 

نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان آخری میچ 22جنوری کو کھیلا جائیگا

datetime 19  جنوری‬‮  2016 |

آکلینڈ (نیوز ڈیسک)نیوزی لینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا آخری اور فیصلہ کن میچ 22جنوری کو ولنگٹن میںکھیلا جائیگا تفصیلات کے مطابق پہلے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دی تھی تاہم دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے حساب برابر کر دیا دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری میچ 22 جنوری کو ولنگٹن میں کھیلا جائیگا۔ ٹی ٹونٹی سیریز کے بعد پاکستان ٹیم کیویز کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز بھی کھیلے گی اور اس سلسلے میں پہلا ون ڈے کرکٹ میچ 25 جنوری کو ویلنگٹن میں کھیلا جائیگا، دوسرا ون ڈے میچ 28 جنوری کو نیپئر میں کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے کرکٹ میچ 31 جنوری کو آکلینڈ میں کھیلا جائیگا۔ادھر پاکستان ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ انکی ٹیم مکمل طور پر فٹ اور بھرپور فارم میں ہے اور کیویز کو انکی سرزمین پر شکست دے گی۔ انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم میں باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں جو کسی بھی ٹیم کو شکست دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں اور میچ کا پانسہ کسی بھی وقت پلٹ سکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…