آکلینڈ(نیوزڈیسک) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل کھیلا جائے گا۔آکلینڈ کے ایڈن پارک میں کھیلا جانے والا میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11 بجے شروع ہوگا،پہلے میچ کے لئے میدان میں اترنے والے گیارہ ممکنہ کھلاڑیوں کے نام سامنے آگئے ،معروف کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق ممکنہ کھلاڑیوں میں احمد شہزاد، محمد حفیظ، صہیب مقصود، شعیب ملک،عمر اکمل،سرفراز احمد(وکٹ کیپر) شاہد آفریدی(کپتان) عماد وسیم، عمر گل،وہاب ریاض اور محمد عامر شامل ہیں۔ دورہ نیوزی لینڈ میں پاکستان کا زیادہ ترانحصاراپنے فاسٹ اٹیک پر ہی ہے، ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ محمد عامر کی واپسی سے اٹیک مزید مہلک ہوچکا، اس کے سامنے ان فارم کیویز بیٹسمینوں کی ایک نہیں چل پائے گی۔ ٹیم میں یارکر اور ریورس سوئنگ میں ماہر وہاب ریاض بھی موجود ہیں جب کہ عمرگل، انور علی اور عامر یامین کی خدمات بھی میسر ہیں۔ بیٹنگ کے شعبے میں احمد شہزاد، محمد حفیظ، سرفرازاحمد اورکپتان شاہد ا?فریدی اہم ہتھیار ہوں گے۔پاکستانی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شاہد ا?فریدی، احمد شہزاد، افتخار احمد، محمد عامر، محمد رضوان، سرفراز احمد، صہیب مقصود، عمر گل، عامریامین، انور علی، عماد وسیم، محمد حفیظ، سعد نسیم، شعیب ملک، عمر اکمل اور وہاب ریاض پر مشتمل ہے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے کین ولیمسن کیویز کی قیادت کریں گے جب کہ اسکواڈ میں ٹوڈ اسٹل، گرینٹ ایلیٹ، میٹ ہینری، مچل میکلنگن، کولن مونرو، مچل سینٹنر، کوری اینڈریسن، ٹرینٹ بولڈ، مارٹن گپٹل، ٹام لیتھم، ایڈم ملنے، لیوک رونچی اور روس ٹیلر شامل ہیں۔
پاکستان نیوزی لینڈ پہلا ٹی ٹوئنٹی آج،میدان میں اترنے والے گیارہ ممکنہ کھلاڑیوں کے نام سامنے آگئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جولائی: ہونڈا سی ڈی 70 کی نئی قیمت سامنے آگئی
-
چھٹی ختم فیصلہ ہوگیا
-
پیٹرول کی قیمت میں مزید کمی کا امکان، وزارت خزانہ کی رپورٹ جاری
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
-
چلتی بس کی کھڑکی سے باہر جھانکنے پر نوجوان کا سر دھڑ سے الگ ہو گیا
-
لاہور کے علاقے ڈیفنس میں ہالینڈ اور وینزویلا سے آئی خواتین کیساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی ، 4 ملزمان گ...
-
سولر پینلز، لیتھیم بیٹریوں ،انورٹرز کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کی کمی
-
کوچ گہری کھائی میں گرنے سے خواتین و بچوں سمیت 40 مسافر جاں بحق
-
ٹک ٹاک لائیو پر بوسہ لینے والے غیر شادی شدہ جوڑے کو سرعام کوڑے مارے گئے
-
3 دن سے لاپتہ 2 معصوم بھائیوں کی لاشیں گھر کی چھت پر موجود صندوق سے برآمد
-
ڈالر کی قیمت 250 روپے سے کم ہونے کی پیش گوئی
-
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ
-
خامنہ ای کی نمازِ جنازہ سے قبل ایران کا امریکا اور اسرائیل کو انتباہ
-
موبائل فون سستے ، نئی ڈیوٹی کا اطلاق شروع!



















































