دبئی(نیوز ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جاری کردہ نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں سابق چیمپئن ویسٹ انڈیز نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی جبکہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ایک اچھی ٹیم تصور کی جانے والی پاکستانی ٹیم ساتویں پوزیشن پر پہنچ گئی۔کرکٹ کے مختصر ترین فارمیٹ کی تازہ ترین رینکنز کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست کے باعث عالمی چیمپئن سری لنکا پہلی پوزیشن سے محروم ہوگیا اور وہ تیسرے نمبر پر آگئی۔سابق ٹی ٹوئنٹی چیمپیئن ویسٹ انڈیز نے رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر قبضہ جمالیا جبکہ آسٹریلیا کی ٹیم ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر ہے۔انگلینڈ کا رینکنگ میں چوتھا، جنوبی افریقہ کا پانچواں اور نیوزی لینڈ کا چھٹا نمبر ہے۔قومی ٹیم ایک درجہ تنزلی کے بعد چھٹی سے ساتویں پوزیشن پر چلی گئی ہے۔رینکنگ میں ہندوستانی ٹیم آٹھویں افغانستان نویں اور بنگلہ دیش کی ٹیم دسویں نمبر پر ہے۔پاکستان کی نیوزی لینڈ کےخلاف پندرہ جنوری سے نیوزی لینڈ کےخلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز شیڈول ہے۔گرین شرٹس سیریز میں کلین سوئپ کرکے رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرسکتے ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جولائی: ہونڈا سی ڈی 70 کی نئی قیمت سامنے آگئی
-
چھٹی ختم فیصلہ ہوگیا
-
پیٹرول کی قیمت میں مزید کمی کا امکان، وزارت خزانہ کی رپورٹ جاری
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
-
چلتی بس کی کھڑکی سے باہر جھانکنے پر نوجوان کا سر دھڑ سے الگ ہو گیا
-
لاہور کے علاقے ڈیفنس میں ہالینڈ اور وینزویلا سے آئی خواتین کیساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی ، 4 ملزمان گ...
-
سولر پینلز، لیتھیم بیٹریوں ،انورٹرز کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کی کمی
-
کوچ گہری کھائی میں گرنے سے خواتین و بچوں سمیت 40 مسافر جاں بحق
-
ٹک ٹاک لائیو پر بوسہ لینے والے غیر شادی شدہ جوڑے کو سرعام کوڑے مارے گئے
-
3 دن سے لاپتہ 2 معصوم بھائیوں کی لاشیں گھر کی چھت پر موجود صندوق سے برآمد
-
ڈالر کی قیمت 250 روپے سے کم ہونے کی پیش گوئی
-
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ
-
خامنہ ای کی نمازِ جنازہ سے قبل ایران کا امریکا اور اسرائیل کو انتباہ
-
موبائل فون سستے ، نئی ڈیوٹی کا اطلاق شروع!



















































