پیر‬‮ ، 10 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پاکستان سپرلیگ ،سنگل میچوں اورفائنل میچ کے ٹکٹوں کی قیمتوں کااعلان ہوگیا

datetime 8  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسخ)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پہلے ایڈیشن کےلئے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع ہوگئی، میگا ایونٹ آئندہ ماہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں کھیلا جائے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق دبئی اور شارجہ میں سنگل میچ ٹکٹ کی کم سے کم قیمت 20 اور ڈبل کی 30 درہم رکھی گئی ہے۔دبئی میں اس سے بہتر کیٹیگریز میں انٹرنیشنل سنگل ٹکٹ 40، پریمیئم ایسٹ اور ویسٹ 80، پلاٹینم 200 درہم میں دستیاب ہوگا، ڈبلز کے نرخ بالترتیب 50، 100 اور 250 رکھے گئے ہیں۔شارجہ میں سنگل میچ کےلئے ایسٹ اسٹینڈ کی ٹکٹ 40، ویسٹ 70، گرینڈ 120، ممبرز انکلوژر کی 150 میں حاصل کی جا سکے گی جبکہ ڈبلز کی قیمت بالترتیب، 50، 80، 150 اور 200 درہم رکھی گئی ہے۔فائنل میچ کی عام ٹکٹ 30 درہم میں دستیاب ہوگی۔ واضح رہے کہ ٹورنامنٹ 4 سے 23 فروری تک دبئی اور شارجہ کے میدانوں میں کھیلا جائے گا۔



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…