پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

سیکورٹی خدشات،آسٹریلیا کا انڈر 19ورلڈکپ کیلئے ٹیم بنگلادیش بھیجنے سے انکار

datetime 5  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیو زڈیسک)سیکورٹی خدشات کے باعث آسٹریلیا نے بنگلہ دیش میں ہونے والے انڈر19 ورلڈ کپ سے دستبرداری کا اعلان کردیا ، آسٹریلوی ٹیم بنگلہ ایونٹ کھیلنے بنگلہ دیش نہیں جائے گی۔بنگلہ دیش میں ہونے والے ایونٹ کے لئے تیاریاں مکمل کی جارہی ہیں ،لیکن سیکورٹی کے حوالے سے خدشات کے باعث انٹرنیشنل ٹیمیں آنے سے کترارہی ہیں ،انڈر 19 ورلڈ کپ کا آغاز 27 جنوری سے ہونا ہے،جس کےلئے 16 ٹیموں نے شرکت کرنا تھی ،تاہم اب آسٹریلیا کی انڈر 19 ٹیم نے ایونٹ سے دستبرادی کا اعلان کردیا ہے۔کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو جیمز سدرلینڈ کے مطابق بنگلہ دیش کے حالات انٹرنیشنل ٹیموں کے لئے مناسب نہیں اور کھلاڑی بھی ایسی صورتحال میں وہاں کا دورہ نہیں کرنا چاہتے۔اس سے قبل اکتوبر میں آسٹریلین کرکٹ ٹیم نے بھی بنگلہ دیش کا دورہ کرنے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد سیریز منسوخ کردی گئی تھی۔ایونٹ کا پہلا میچ بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائےگا ،جب کہ پاکستان اپنا پہلا میچ28 جنوری کو افغانستا ن کے خلاف کھیلے گا۔



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…