کراچی(نیوز ڈیسک)انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں تین ایک اور ٹی 20 سیریز میں تین صفر کی شکست کی بڑی وجہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی خراب فیلڈنگ اور فٹنس کو قرار دیا جا رہا ہے۔ ایسی صورت حال میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لئے ڈاکٹر توصیف رزاق کو فٹنس کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی سی بی کے سربراہ شہریار خان کا کہنا ہے کہ توصیف رزاق کا تقرر فٹنس کوچ کے طور پر کیا گیا ہے۔ لاہور میں کیمپ کے دوران فٹنس پر خاص توجہ دی جائے گی اور جن کھلاڑیوں نے سینٹرل کنٹریکٹ کے مطابق اپنی فٹنس پر توجہ نہیں دی اور ٹیم انتظامیہ نے ان کے بارے میں رپورٹ دی ہے ان کھلاڑیوں پر جرمانہ عائد کیا جائے گا اور ان کرکٹرز کی میچ فیس سے جرمانے کی رقم کاٹ لی جائے گی۔امریکا میں سے اسپورٹس میڈیسن ، ٹریننگ اور ری ہیبلی ٹیشن میں شہرت رکھنے والے توصیف رزاق 1999ء4 سے 5سال پاکستان ٹیم کے ساتھ منسلک رہے۔ وہ فاسٹ بولر شعیب اختر کے ذاتی معالج تھے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جولائی: ہونڈا سی ڈی 70 کی نئی قیمت سامنے آگئی
-
چھٹی ختم فیصلہ ہوگیا
-
پیٹرول کی قیمت میں مزید کمی کا امکان، وزارت خزانہ کی رپورٹ جاری
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
-
چلتی بس کی کھڑکی سے باہر جھانکنے پر نوجوان کا سر دھڑ سے الگ ہو گیا
-
لاہور کے علاقے ڈیفنس میں ہالینڈ اور وینزویلا سے آئی خواتین کیساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی ، 4 ملزمان گ...
-
سولر پینلز، لیتھیم بیٹریوں ،انورٹرز کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کی کمی
-
کوچ گہری کھائی میں گرنے سے خواتین و بچوں سمیت 40 مسافر جاں بحق
-
ٹک ٹاک لائیو پر بوسہ لینے والے غیر شادی شدہ جوڑے کو سرعام کوڑے مارے گئے
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
-
3 دن سے لاپتہ 2 معصوم بھائیوں کی لاشیں گھر کی چھت پر موجود صندوق سے برآمد
-
ڈالر کی قیمت 250 روپے سے کم ہونے کی پیش گوئی
-
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ
-
موبائل فون سستے ، نئی ڈیوٹی کا اطلاق شروع!



















































