بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سعید اجمل کی ناکامیوں کا سلسلہ ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی جاری

datetime 14  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک) آف سپنر سعید اجمل کاؤنٹی کے بعد ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی ناکام رہے، قومی ٹوئنٹی ٹی ٹورنامنٹ کے 4میچز میں121رنز دے کر62کی اوسط سے صرف 2 وکٹ ہی حاصل کرسکے۔آئی سی سی کی طرف سے عائد کی جانے والی پابندی ختم ہونے کے بعد سعید اجمل نئے ایکشن سے شائقین کو متاثر نہیں کر سکے ہیں، کاؤنٹی کرکٹ میں انہوں نے 50 سے زائد کی اوسط سے رنز دیئے، اب پی سی بی کے زیر اہتمام راولپنڈی اور اسلام آباد میں جاری قومی ٹوئنٹی20 ٹورنامنٹ میں بھی اچھی کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے ہیں۔سعید اجمل نے ایونٹ میں مجموعی طور پر4 میچز میں124رنز دے کر 62کی اوسط سے 2 وکٹیں حاصل کیں، 9 ستمبر کو پشاور کیخلاف شیڈول میچ میں 4 اوورز میں21 رنز دیئے، کوئی وکٹ حاصل نہیںکی، اگلے روز کراچی بلوز سے مقابلے میں4 اوورز میں 37 رنز دیئے اور ایک کھلاڑی کو پویلین بھیجا،11 ستمبر کو ایبٹ آباد کیخلاف میچ میں 4 اوورز میں39 رنز دیئے اور ایک وکٹ حاصل کی،12 ستمبر کو اسلام آباد کے خلاف میچ میں 4 اوورز میں 27 رنز دیے مگرانھیں کوئی کامیابی نصیب نہ ہوئی۔

مزید پڑھئے:برطانوی محکمہ موسمیات کے انتباہ نے پاکستان سمیت دنیابھرمیں ہلچل مچادی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…