بدھ‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2026 

ٹیلی کام شعبے میں بڑا انقلاب، ٹیلی نار پاکستان اور یوفون ایک کمپنی بن گئے

datetime 4  جولائی  2026 |

کراچی(این این آئی)ٹیلی کام شعبے میں بڑا انقلاب سامنے آگیا جہاں ٹیلی نار پاکستان اور یوفون ایک کمپنی بن گئے۔

سی سی پی کی شرائط کے تحت نئی کمپنی پی ٹی ایم ایل قائم، پی ٹی سی ایل علیحدہ ادارے کے طور پر کام کرے گا، بورڈ اور انتظامیہ بھی الگ ہوں گے۔پاکستان کے ٹیلی کام شعبے میں ایک بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں ٹیلی نار پاکستان اور یوفون کو باضابطہ طور پر ضم کرکے ایک نئی کمپنی پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن موبائل لمیٹڈ (PTML)قائم کر دی گئی ہے۔ اس انضمام کے بعد دونوں موبائل آپریٹرز مشترکہ پلیٹ فارم کے تحت اپنی خدمات، نیٹ ورک، صارفین اور آپریشنز چلائیں گے، جبکہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل)اب ایک الگ ادارے کی حیثیت سے کام کرے گا۔

پرو پاکستانی کے مطابق یہ انضمام کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان (CCP)کی منظوری اور اس کی جانب سے مقرر کردہ شرائط کے تحت مکمل کیا گیا ہے۔کمیشن نے واضح ہدایت دی تھی کہ پی ٹی سی ایل کو نئی موبائل کمپنی کا حصہ بنانے کے بجائے اسے ایک آزاد اور الگ کمپنی کے طور پر برقرار رکھا جائے، جس کے بعد پی ٹی سی ایل کو نئی تشکیل دی گئی موبائل کمپنی سے علیحدہ کر دیا گیا۔انضمام کے بعد نئی کمپنی میں ٹیلی نار پاکستان اور یوفون کے نیٹ ورک انفراسٹرکچر، صارفین، آپریشنل وسائل اور دیگر کاروباری سرگرمیوں کو یکجا کر دیا گیا ہے۔ تاہم پی ٹی سی ایل اپنے فکسڈ لائن، براڈ بینڈ اور دیگر کاروباری شعبوں میں پہلے کی طرح الگ انتظامی ڈھانچے کے تحت کام جاری رکھے گا۔ذرائع کے مطابق انضمام کے بعد یوفون کے دفاتر کو بھی کمپنی کے 345 ہیڈکوارٹرز منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں دونوں اداروں کے انضمامی عمل کو مرحلہ وار مکمل کیا جا رہا ہے۔ٹیلی کام ماہرین کے مطابق اس انضمام سے پاکستان کی موبائل ٹیلی کمیونیکیشن مارکیٹ میں مسابقت، نیٹ ورک کی استعداد اور صارفین کو فراہم کی جانے والی خدمات پر نمایاں اثرات مرتب ہونے کا امکان ہے، جبکہ پی ٹی سی ایل کی علیحدہ حیثیت برقرار رکھنے کا فیصلہ کمپیٹیشن کمیشن کی پالیسی کے مطابق مارکیٹ میں شفاف اور منصفانہ مقابلے کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…