بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

آسٹریلوی وکٹ کیپر بریڈ ہیڈن کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

datetime 9  ستمبر‬‮  2015 |

سڈنی (نیو ز ڈیسک)آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بریڈ ہیڈن نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔37 سالہ ہیڈن نے گذشتہ سال ون ڈے انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ انگلینڈ کے خلاف حالیہ ختم ہونے والی ایشز سیریز کے بیچ میں ان کی جگہ پیٹر نیول کو جگہ ملی تھی۔ایشز میں آسٹریلیا کو دو کے مقابلے تین میچوں سے شکست کا سامنا رہا تھا اور اس سریز کے دوران ہی کئی کھلاڑیوں نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا۔سب سے پہلے ریان ہیرس کے ریٹائرمنٹ کا اعلان سامنے آیا، پھر کپتان مائیکل کلارک نے ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہا۔اس کے بعد کرس روجرس اور چند دنوں قبل معروف آل راو¿نڈر شین واٹسن نے بھی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔بریڈ ہیڈن نے کہا کہ وہ اپنی ٹیم نیو ساو¿تھ ویلز کے لیے بھی نہیں کھیلیں گے۔ وہ اب صرف ٹی ٹوئٹی کی بگ بیش لیگ میں سڈنی سیکسر کی جانب سے کھیلتے نظر آئیں گے۔

مزید پڑھئے: جنرل راحیل شریف کے خطاب نے بھارت کے تن بدن میں آگ لگادی

انھوں نے کہاکہ میں نے 17 سال تک کھیل کا مزہ لیا اور میں اپنے فیصلے پر مطمئن ہوں۔انھوں نے کہا کہ میں خوش قسمت رہا تاہم ایشز کے دوران میری کھیل کی بھوک ختم ہو گئی اور ریٹائرمنٹ کا فیصلہ لینا آسان ہو گیاہیڈن کو پہلی بار 2001 میں ون ڈے ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔ انھوں نے 66 ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی ¾ 126 ون ڈے اور 34 ٹی ٹوئنٹی میں بھی ملک کی نمائندگی کی۔خیال رہے کہ اس سے قبل 14-2013 کے ایشز کی فتح میں ہیڈن نے کلیدی کردار ادا کیا تھا انھوں نے 61.62 کی اوسط سے 493 رنز بنائے تھے۔اور ون ڈے سے ریٹائر ہونے سے قبل انھوں نے آسٹریلیا کو ورلڈ کپ میں فاتح بنانے میں بھی اپنا کردار نبھایا تھاانھیں آسٹریلیا کی ٹیم میں شامل کیے جانے کےلئے 30 سال کی عمر تک انتظار کرنا پڑا تھا کیونکہ وکیٹ کیپر ایڈم گلکرسٹ کی فارم کم ہونے کا نام نہیں لے رہا تھا۔ہیڈن نے 66 ٹیسٹ میں چار سنچری اور 18 نصف سنچری کی مدد سے 3266 رنز بنائے۔ انھوں نے 262 کیچز لیے جبکہ آٹھ کھلاڑیوں کو سٹمپ آو¿ٹ کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…