نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارتیہ جنتا پارٹی اور اپوزیشن کانگریس نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو ان کے بیان پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اطلاعات کے مطابق جنرل راحیل شریف نے یوم دفاع کے موقع پر کشمیر کو تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ دشمن کو کسی بھی مختصر یا طویل جنگ کی صورت میں بھارتی قیمت چکانا پڑے گی۔بی جے پی کے سیکرٹری شری کانت شرما نے جنرل راحیل کے بیان کو محض باتیں قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا اشتعال انگیز بیان پاکستان کے داخلی بحران سے پیداہونے والی مایوسی کا عکاس ہے
مزید پڑھئے: مشکلات میں گھری ایم کیو ایم کیلئے اچھی خبر آہی گئی



















































