لندن(نیوز ڈیسک) اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کی تلخ یادیں بھلا کرآئندہ سال پاکستانی ٹیم انگلینڈ جائیگی،6برس بعد مکمل سیریز کیلیے تین ماہ طویل ٹور کا آغاز جون کے آخر میں ہوگا،اس میں4 ٹیسٹ، 5 ون ڈے اور ایک ٹوئنٹی 20 رکھا گیا ہے، اس دوران آئرلینڈ سے بھی2 ون ڈے میچز کھیلے جائینگے۔ اگلے موسم گرما میں پاکستانی خواتین ٹیم بھی انگلش سرزمین پر ایکشن میں دکھائی دیگی۔ انگلینڈ کا اسکواڈ گرین کیپس کیخلاف میدان میں اترنے سے قبل سری لنکا سے سیریز میں ہتھیار چمکائے گا۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ نے آئندہ برس موسم گرما میں سری لنکا اور پاکستان سے ہوم سیریز کا مکمل شیڈول جاری کر دیا ہے، 2010 کے انتہائی متنازع اور کرپشن ڈرامے سے بھرپور ٹور کے بعد پاکستانی ٹیم پہلی بار انگلش سرزمین پر قدم رکھے گی، دونوں ممالک کے درمیان رواں برس اکتوبر میں یو اے ای میں شیڈول سیریز کا میزبان پاکستان ہے، جوابی ٹور اگلے برس جون میں ہوگا۔ اس میں 4 ٹیسٹ، 5 ون ڈے اور ایک ٹوئنٹی 20 میچ کھیلا جائیگا، انگلینڈ کا سمر سیزن سری لنکا کیخلاف سیریز سے شروع ہوگا جس میں وہ گذشتہ برس تین ٹیسٹ کی سیریز میں 0-1 اور ایک روزہ مقابلوں میں 2-3 سے ہونے والی شکست کا بدلہ لینے کی کوشش کریگا، ا?ئی لینڈرز سے اس مرتبہ بھی تین ٹیسٹ، 5 ون ڈے اور ایک ٹوئنٹی 20 میچ کھیلا جائیگا۔ سری لنکن ٹیم 4 مئی کو انگلینڈ پہنچنے کے بعد6 جولائی تک وہاں رہے گی۔
پاکستانی اسکواڈ 29 جون کو انگلش سرزمین پر ڈیرے ڈالے گا، ٹور کا باقاعدہ آغاز سمرسٹ کیخلاف 3 جولائی کو سہ روزہ میچ سے ہوگا، دوسرا سہ روزہ میچ 8 جولائی سے سسیکس کے ساتھ شیڈول ہے۔ سیریز کا پہلا ٹیسٹ لارڈز میں 14 جولائی سے شروع ہوگا، اسی وینیو پر 5 برس قبل کھیلے گئے ٹیسٹ میں سلمان بٹ، آصف اور عامر ملکی عزت کو اپنے پاو¿ں تلے روندتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے تھے،اب وہ اپنی سزائیں کاٹ کر ایک بار پھر اسی گرین کیپ اور گرین شرٹس کو جسم پر سجانے کے خواب دیکھ رہے ہیں جسے خود اپنے ہاتھوں سے پامال کرچکے۔
دوسرے ٹیسٹ کیلیے دونوں ٹیمیں اولڈ ٹریفورڈ کا رخ کریں گی جہاں پر میدان 22 جولائی سے سجے گا۔ 29 جولائی سے پاکستان ٹیم ووسٹرشائر کے خلاف دوروزہ پریکٹس میچ کھیلے گی۔ تیسرا ٹیسٹ 3 اگست سے ایجبسٹن میں شروع ہوگا جبکہ11 اگست سے شروع ہونیوالے چوتھے میچ کی میزبانی اوول کو دی گئی ہے۔ ٹیسٹ سیریز کے بعد پاکستان 18 اور20 اگست کو آئرلینڈ سے ون ڈے میچز کھیلے گا۔ اس کے بعد انگلینڈ سے پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کا آغاز 24 اگست سے ہونا ہے جو4 ستمبر تک جاری رہے گی۔ ٹور کے ا?خر میں 7 ستمبر کو اولڈ ٹریفورڈ میں گرین شرٹس انگلینڈ سے واحد ٹوئنٹی 20 میچ کھیلیں گے، پھر اگلے روز وطن واپس لوٹ آئینگے۔ موسم گرما میں پاکستانی ویمنز ٹیم بھی انگلینڈ کا دورہ کریگی، سیریزکے وینیوز اور شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
تلخ یادیں بھلا کر آئندہ سال پاکستانی ٹیم انگلینڈ جائیگی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
تھینک گاڈ
-
200 یونٹس تک بجلی کے بلوں پر سبسڈی ختم ہونے کی خبریں،وزارت توانائی کا بڑا اعلان
-
ایک سے زائد سنگل فیز میٹرلگا کر بجلی بلوں میں سبسڈی حاصل کرنے والے صارفین کی شامت آگئی
-
ایک گانے کی وجہ سے ملک بھر میں گرفتاریاں، 36 سال پرانا گانا منچلوں کو مہنگا پڑ گیا
-
تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا
-
عید پر حکومت کا اہم اعلان! سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
’’بیٹی کی قبر پر جاتی ہوں تو معافیاں مانگتی ہوں‘‘، عشرت فاطمہ نے زندگی کا دکھ بھرا لمحہ سنادیا
-
19 سے 22 مئی کے دوران ملک کے مختلف اضلاع میں بارش، آندھی اور ژالہ باری کی پیش گوئی
-
منشیات فروش پنکی کے قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں
-
عید الاضحیٰ پر رواں سال 5 سے 6 سرکاری چھٹیوں کا امکان
-
الرجی، خون کی کمی اور انفیکشن کے مریضوں کیلئے اہم الرٹ جاری
-
بیرون ملک جانے کے لیے کون سی دستاویز درکار ہیں، نئی شرائط جاری
-
غیر ملکی جوڑے نے قصور کےخاندان کو 130 سالہ غلامی سے نجات دلا دی
-
’’عمران خان کیخلاف عدم اعتماد کامیاب ہوتی ہے تو واشنگٹن سب کچھ معاف کر دے گا‘‘ پاکستانی سفیر کا مبین...



















































