اتوار‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2026 

سلمان بٹ کو سزا سے چھوٹ ملنے کا امکان

datetime 18  اگست‬‮  2015 |

لاہور(نیوز ڈیسک) سلمان بٹ کو5سالہ معطل سزا سے چھوٹ ملنے کا امکان روشن ہوگیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ ا?ئی سی سی کی جانب سے کلین چٹ ملنے پر اوپنر کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دیدی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق سلمان بٹ، محمد آصف اور محمد عامر 2010 میں دورئہ انگلینڈ کے دوران اسپاٹ فکسنگ میں ملوث پائے گئے تھے، جس پر انھیں نہ صرف ا?ئی سی سی کے اینٹی کرپشن ٹریبونل نے 5 سے 10 سال تک پابندی اور معطلی کی سزائیں سنائی تھیں بلکہ لندن میں جیل کی ہوا بھی کھانا پڑی، محمد عامر کی 5 سالہ پابندی ا?ئندہ ماہ ختم ہو رہی ہے لیکن قواعد وضوابط میں ترمیم کے نتیجے میں پیسر کو رواں سال اپریل میں پیٹرنز ٹرافی گریڈ ٹو ٹورنامنٹ میں شرکت کا موقع مل گیا تھا، ان کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کیلیے راہ ہموار ہوچکی ہے، دوسری جانب سلمان بٹ نے محمد عامر کی طرح کھلے دل کے ساتھ اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف نہیں کیا، اس وجہ سے ان کی بحالی کے پروگرام میں تاخیر ہوئی تاہم 2ماہ قبل انھوں نے بھی باضابطہ طور پر جرم قبول کرلیا، لہٰذا پی سی بی نے معاملہ ا?ئی سی سی کے سپرد کر دیا۔
سلمان بٹ کی گذشتہ دنوں اینٹی کرپشن یونٹ سے دبئی میں ملاقات اسی سلسلے کی کڑی تھی، اگر کونسل نے سابق کپتان کے مثبت رویے کے بارے میں اطمینان کر لیا تو 5 سالہ معطلی کی سزا ختم ہو جائے گی۔ ذرائع کے مطابق قوی امید ہے کہ سلمان بٹ بھی ستمبر میں 5 سالہ پابندی کی مدت مکمل ہونے کی صورت میں فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپس ا? سکیں گے، بعد ازاں اگر سلیکٹرز ضرورت محسوس کریں تو سابق کپتان کی انٹرنیشنل مقابلوں میں واپسی کا راستہ بھی بن سکتا ہے، اسکینڈل میں ملوث تیسرے کرکٹر محمد ا?صف کی جانب سے ایسا کوئی اشارہ نہیں ملا جس سے پتہ چل سکے کہ وہ کرکٹ میں واپسی کیلیے سنجیدہ ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین جائیں


چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…