ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

سنگا کارہ پاکستان کیخلاف تیسرا ٹیسٹ نہیں کھلیں گے

datetime 1  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پالے کیلی(نیوز ڈیسک) سری لنکن بلے باز اپل تھارنگا کو پاکستان کےخلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کے لیے اسٹار بلے باز کمار سنگاکارا کی جگہ ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔سنگاکارا نے انگلش کاﺅنٹی سرے سے اپنے معاہدے کی وجہ سے پاکستان کے خلاف سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ کے لیے عدم دستیابی ظاہر کر دی تھی۔سنگاکارا اگست میں ہندوستان کے خلاف بھی سیریز کا تیسرا ٹیسٹ میچ نہیں کھیلیں گے کیونکہ وہ پہلے ہی دوسرے ٹیسٹ میچ کے اختتام پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیں گے۔تھارنگا نے آخری ٹیسٹ گزشتہ سال پاکستان کے خلاف کھیلا تھا جس میں انہوں نے بالترتیب 92 اور 45 رنز کی اننگ کھیلی تھیں تاہم انہیں 2014 میں آخر میں دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ٹیم سے ڈراپ کر کے دمتھ کرونا رتنے کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا تھا۔تھارنگا نے سیریز سے قبل پاکستان کے خلاف ٹور میچ کھیلا تھا جس میں انہوں نے پہلی اننگ میں 35 اور دوسری میں 50 رنز بنائے تھے۔بلے بازی میں سری لنکا کے پاس کشال پریرا اور جیہان مبارک کی صورت میں دو مزید متبادل کھلاڑی بھی موجود ہیں لیکن مبارک وارم اپ میچ میں متاثر کن کھیل پیش کرنے میں ناکام رہے تھے اور دو اننگ میں بالترتیب 28 اور 16 رنز بنا سکے تھے۔تاہم کشال پریرا نے پاکستان اے کے خلاف مئی میں کھیلے گئے فرسٹ کلاس میچ میں 90 اور ناقابل شکست 102 رنز کی اننگ کھیلی تھیں اور اس ان تین میچوں کی سیریز کی تین اننگ میں 311 رنز بنا کر سب سے کامیاب بلے باز رہے تھے۔



کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…