لاہور(نیوزڈیسک) اولمپک کوالیفائر میں کسی حریف کو آسان نہیں لیں گے، آسٹریلیا اور بھارت کیخلاف میچز کی ویڈیو دیکھ کر اپنی خامیوں کو دور کیاگیا ہے، شارٹ کارنر اور گول کیپنگ شعبے میں ٹیم کافی مضبوط ہے۔
ان خیالات کااظہار قومی ہاکی ٹیم کے کپتان محمد عمران اور کوچ دانش کلیم نے بیلجیئم روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو میں کیا، ٹیم اتوار اور پیر کی درمیان شب بیلیجیئم روانہ ہوگئی، میگا ایونٹ میں مہم جوئی سے قبل16جون کو آئرلینڈ کے خلاف پریکٹس میچ میں میدان میں اترے گی،قومی کپتان محمد عمران اور کوچ دانش کلیم نے کہا کہ ایونٹ میں ٹیم سے اچھی کارکردگی کے لیے پر امید ہیں۔ گذشتہ روز نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی کپتان محمد عمران نے کہا کہ پاکستانی ٹیم بہترین سینئر اور جونیئر کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، گول مسنگ کا مسئلہ ٹیم کی کمزوری تھی جس پر کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے جبکہ شارٹ کارنر اورگول کیپنگ کے شعبے میں ٹیم کافی مضبوط ہے۔
آسٹریلیا اور بھارت کے خلاف میچز کی ویڈیو دیکھنے سے بھی کھلاڑیوں کو کافی سیکھنے کا موقع ملا ہے اور وہ آئندہ میچز میں اپنی کمزوریوں کو نہیں دہرائیں گے، انھوں نے کہاکہ کھلاڑی مکمل طورپرفٹ ہیں اور تین سینئرکھلاڑیوں راشد محمود ، رضوان سینئر اور فرید احمد کی واپسی سے ٹیم متوازن ہو گئی ہے، آسٹریلیا کے خلاف حال ہی میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں شکست کی وجوہات میں ٹیم میں تجربہ کار کھلاڑیوں کا نہ ہونا اور آسٹریلیاکی ٹیم کا مضبوط کمبی نیشن کے ساتھ کھیلنا تھا لیکن اب ہماری ٹیم بھی سینئر کھلاڑیوں کی شمولیت سے آسٹریلیا کے خلاف پوری طاقت سے کھیلے گی اور اب نتائج مختلف ہوں گے، انھوں نے کہا کہ ہم کسی ٹیم کو آسان نہیں لیں گے، فرانس کی ٹیم جونیئر ورلڈ کپ کی فاتح ہے۔
محمد عمران نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے مابین موجودہ سیاسی صورتحال کی وجہ سے دونوں ملکوں کی ٹیموں کے اوپر جیت کے لیے بہت زیادہ دبا ہوگا۔ دونوں ٹیمیں برابر ہیں اور اٹیکنگ ہاکی کھیلتی ہیں تاہم جو ٹیم بھی پریشر کو برداشت کرگئی اس کی فتح کے امکانات زیادہ ہوں گے،کوچ دانش کلیم نے کہا کہ اولمپک کوالیفائر کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی اور پانچویں نمبر پر آنے والی ٹیم اولمپک کے لیے کوالیفائی کرلے گی، کیمپ میں جس طرح پلیئرزکو تیاریاں کرائی گئی ہیں اس کے بعد پوری امید ہے کہ پاکستانی ٹیم کامیاب ہو کر وطن واپس لوٹے گی، دریں اثنا اولمپک کوالیفائنگ رانڈکے لیے پاکستان کی 18رکنی ہاکی ٹیم محمد عمران کی قیادت میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور سے براستہ دبئی بیلجیم کے لیے روانہ ہوگئی۔
ٹیم کی قیادت محمد عمران کر رہے ہیں جبکہ دوسرے کھلاڑیوں میں عمران بٹ، مظہر عباس(گول کیپرز)، سیدکاشف شاہ ، محمد عرفان(فل بیکس)، فرید احمد، محمد رضوان جونیئر، محمد توثیق ارشد، راشد محمود، عماد شکیل بٹ ( ہافس)جبکہ فاروڈز میں محمد وقاص شریف، شفقت رسول، محمد عمر بھٹہ، محمد کاشف علی، محمد دلبر، محمد رضوان سینئر،علی اور محمد اظفریعقوب اور ٹیم آفیشلزمیں شہناز شیخ ٹیم منیجر و ہیڈ کوچ، دانش کلیم ، سید ابوذر امرا (کوچز) اور ڈاکٹر اسد عباس شاہ ٹیم ڈاکٹر شامل ہیں۔یاد رہے کہ ایف آئی ایچ مینز ہاکی ورلڈ لیگ سیمی فائنلزجو ورلڈکپ کوالیفائنگ رانڈ بھی ہے کا آغاز 20 جون سے ہوگا۔پاکستانی ٹیم ابتدائی روز پولینڈ کیخلاف میچ سے اپنی مہم کا آغاز کریگی۔
خامیاں دور،اولمپک کوالیفائرمیں کسی حریف کو آسان نہیں لینگے،محمدعمران
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)
-
کن ممالک میں عید الفطر کا اعلان ہو گیا؟
-
اسٹیٹ بینک کا بینکوں کی تعطیل کا اعلان
-
افغان طالبان پروپیگنڈے کا پردہ چاک، اسپتال کے نام پر عسکری تربیتی کیمپ کا انکشاف
-
اسٹیٹ بینک نے ملک بھر میں نئے کرنسی نوٹوں کی تقسیم کا عمل شروع کر دیا
-
علی لاریجانی کی شہادت کے بعد امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان بھی آ گیا
-
یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کیلئے اردو میں ہنگامی الرٹ ہدایات جاری
-
پنجاب میں عید کی چھٹیوں کا اعلان ہوگیا
-
ایمان فاطمہ نے شوہر رجب بٹ سے صلح کی کوششوں پر خاموشی توڑ دی
-
امریکی و اسرائیلی حملے میں مجتبی خامنہ ای کیسے محفوظ رہے؟ لیک آڈیو میں انکشاف
-
دی ہنڈرڈ لیگ میں ابرار احمد کے معاہدے پر بھارتی اداکارہ کا شدید ردعمل
-
ایم ڈی ایم اے کا ملک بھر میں بارش اور برفباری کا الرٹ جاری
-
پنجاب حکومت کا سی سی ڈی کو نئی ذمہ داری دینے کا فیصلہ
-
ایران نے جنگ کا نیا مرحلہ شروع کردیا



















































