لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ”پاکستان سپر لیگ ” متحدہ عرب امارات میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی سی بی گورننگ باڈی کے اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ سال فروری میں پاکستان سپر لیگ کا انعقاد یو اے ای میں کرایا جائے گا جب کہ ایونٹ میں بڑی تعداد میں غیرملکی کھلاڑی شرکت کریں گے جس کے باعث ایونٹ کا انعقاد متحدہ عرب امارات میں کرانے کا فیصلہ کیا جب کہ پاکستان سپرلیگ کے انتظامات پاکستان کرکٹ بورڈ کرے گا۔پاکستان سپر لیگ کا منصوبہ اس سے قبل 2 بار التوا کا شکار ہوا اور سابق چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف کے بعد نجم سیٹھی کے دور میں بھی لیگ کے انعقاد کے حوالے سے کوئی خاص پیش رفت نہ ہوسکی لیکن چیئرمین پی سی بی شہریار خان کی کوششوں کے بعد ایونٹ کا انعقاد اب یو اے ای میں کرایا جارہا ہے۔