جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

شاہین ٹائیگرز پرجھپٹنے کوتیار،قومی ٹیم کل دورے کاآغاز کریگی

datetime 10  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولمبو (نیوزڈیسک)پاکستانی کرکٹ ٹیم اپنے دورے کا آغاز (آج) جمعرات کو تین روزہ ٹور میچ سے کریگی یہ میچ کولمبو کرکٹ گرائونڈ پر کھیلا جائیگا۔گرین شرٹس میزبان ٹیم سے تین ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور دو ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلے گی شیڈول کے مطابق سری لنکا اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریزکا پہلا میچ 17جون سے گال میں شروع ہوگا، جو صبح پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے نو بجے شروع ہوگا، دوسرا 25 جون سے کولمبو میں شروع ہوگا جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 3 جولائی سے پالے کیلی میں شروع ہوگا۔ پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا ون ڈے میچ 11جولائی کو دمبولا سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا، اس کے بعد چار ون ڈے کرکٹ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہونگے، دوسرا میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا جو 15جولائی کو 2 بجے پالے کیلی سٹیڈیم میں شروع ہوگا، تیسرا میچ 19جولائی کو آر پریما داسا سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا، چوتھا میچ 22 جولائی کو آر پریما داسا سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا اور پانچواں اور آخری میچ 26 جولائی کو مہندا راجا پاکسے سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے مابین دو ٹی 20 میچز کی سیریز کا پہلا میچ 30 جولائی کو آر پریما داسا سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا اور دوسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ یکم اگست کو آر پریما داسا سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔ پاکستان کی 15 رکنی ٹیم میں مصباح الحق (کپتان)، اظہر علی (نائب کپتان )، محمد حفیظ ، احمد شہزاد ، شان مسعود، یونس خان، اسد شفیق ،حارث سہیل، وکٹ کیپر سرفراز احمد ، یاسر شاہ ، ذوالفقار بابر ، ویاب ریاض ، جنید خان ، عمران خان اور احسان عادل شامل ہیں۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…