پیر‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2026 

قومی ہاکی کیمپ کا آغاز، کھلاڑیوں کی بھرپور مشقیں

datetime 6  جون‬‮  2015 |
Pakistani hockey team players warm up during a team practice in Lahore on February 21, 2010. The 12-nation World Cup, held every four years, opens in New Delhi with a high-voltage India-Pakistan clash on February 28 and runs until March 13. Pakistan's team has been cleared to play by the government and will depart on February 22. AFP PHOTO/Arif ALI

اسلام آباد(نیوزڈیسک ) اولمپک کوالیفائنگ راﺅنڈ کے لیے قومی ہاکی ٹریننگ کیمپ کا آغاز ہوگیا، پہلے روز کھلاڑیوں نے بھرپور مشقیں کیں، کوچ کی زیر نگرانی صبح اور شام کے الگ سیشنز میں ٹریننگ کے بعدکینگروزکے میچزکی فوٹیج دکھائی گئی۔موصولہ اطلاعات کے مطابق اولمپک کوالیفائنگ راﺅنڈ کی تیاریوں کے لیے پاکستانی ہاکی ٹیم کے تربیتی کیمپ کا باقاعدہ آغاز اسلام آباد میں ہوگیا، سلیکشن کمیٹی کی طرف سے منتخب شدہ30کھلاڑیوں نے ہیڈ کوچ شہناز شیخ کی زیر نگرانی 2 مختلف سیشنز میں بھر پور ٹریننگ کی، تربیت حاصل کرنے والوں میں عمران بٹ، مظہر عباس، امجد علی، علی حیدر(گول کیپرز)،محمد عمران، محمد عرفان ، سید کاشف شاہ، کاشف علی( فل بیکس)، تصور عباس، فرید احمد، محمد رضوان جونیئر، محمد توثیق ارشد، راشد محمود، زوہیب اشرف، عماد شکیل بٹ ( ہافس) اور فاروڈز محمد وقاص شریف، شفقت رسول، محمد عمر بھٹہ، محمد کاشف علی، محمد دلبر، محمد رضوان سینئر، علی شان، رضوان علی، محمد اظفر یعقوب، محمد بلال قادر، محمد ارسلان قادر، محمد فیصل قادر، نواز اشفاق، اعجاز احمد ومحمد عاطف مشتاق شامل ہیں۔پہلے سیشن میں کھلاڑیوں کو فزیکل ٹریننگ کرائی گئی جبکہ دوسرے میں پنالٹی کارنراور گول کیپنگ سمیت مختلف شعبوں میں اپنی خامیوں پر قابو پانے کی خوب مشق کی۔ رات کو کھلاڑیوں کی ٹیم مینجمنٹ کے ساتھ میٹنگ بھی ہوئی جس میں ہیڈ کوچ شہناز شیخ نے واضح کیا کہ کیمپ میں ڈسپلن پر کسی بھی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ اس موقع پر پلیئرز کو حال میں ہی آسٹریلیا میں شیڈول 4 ملکی ٹورنامنٹ میں میزبان ٹیم کے میچز کی فوٹیج بھی دکھائی گئی۔ اولمپک کوالیفائنگ راﺅنڈ میں پاکستان کے پول میں کینگروز بھی شامل ہیں، دنیا کی مضبوط ٹیم کی خوبیوں اور خامیوں کے بارے میں پلیئرز کا ابھی سے جاننا بہت ضروری ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیٹی سے رزق کمانے والا انسان


بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…