منگل‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2026 

روسو ٹیسٹ : کینگروز نے کالی آندھی کو9وکٹوں سے ہرا دیا

datetime 6  جون‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک )روسو میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو نو وکٹوں سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔آسٹریلیا نے میچ کے تیسرے دن 46 رنز کا مطلوبہ ہدف صرف ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔اس سے پہلے ویسٹ انڈیر کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں صرف 216 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے دوسری اننگز میں مارلن سیموئل سات چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 74 جبکہ شین ڈورچ نے پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 70 رنز بنائے۔ان دونوں بیٹسمینوں کے علاوہ ویسٹ انڈیز کے دیگر کھلاڑی آسٹریلیا کی تباہ کن بولنگ کا سامنا نہ کر سکے۔ویسٹ انڈیز کی دوسری اننگز میں اس کے چھ بیٹسمینوں کا سکور دوہرے ہندسے تک نہ پہنچ سکا۔آسٹریلیا کی جانب سے دوسری اننگز میں مچل سٹارک نے چار جبکہ مچل جانسن، ہیزل وڈ اور نیتھن لیون نے دو دو کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا۔اس سے پہلے آسٹریلیا کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں ویسٹ انڈیز کے 148 رنز کے جواب میں 318 رنز بنا کر آو¿ٹ ہو گئی تھی۔آسٹریلیا کی جانب سے اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے ایڈم ووجز نے 13 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 130 رنز بنائے اور آو¿ٹ نہیں ہوے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے دوسری اننگز میں شین ڈورچ نے پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 70 رنز بنائےایڈم ووجز کے علاوہ آسٹریلیا کے دیگر بیسٹمین اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے پہلی اننگز میں بشو نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کے چھ کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا۔جمعرات کو شروع ہونے والے اس ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں صرف 148 رنز بنا کر آو¿ٹ ہو گئی تھی۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے پہلی اننگز میں شائی ہوپ نے سب سے زیادہ 36 رنز جبکہ جیسن ہولڈر نے 21 رنز بنائے۔آسٹریلیا کی جانب سے پہلی اننگز میں مچل جانسن اور ہیزل وڈ نے تین تین جبکہ جچل سٹارک نے دو کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا۔آسٹریلیا کے ایڈم ووجز کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…