بدھ‬‮ ، 12 اگست‬‮ 2026 

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی

datetime 13  جولائی  2026 |

اسلا م آباد (نیوز ڈیسک) امریکا اور ایران کے درمیان ہفتے کے اختتام پر بڑھنے والی فوجی کشیدگی کے اثرات عالمی مالیاتی منڈیوں پر بھی نمایاں نظر آئے،

جہاں سرمایہ کاروں کے محتاط رویے کے باعث قیمتی دھاتوں اور توانائی کی منڈی میں مختلف رجحانات دیکھنے میں آئے۔بین الاقوامی مارکیٹ میں اسپاٹ گولڈ کی قیمت میں تقریباً 1.6 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد سونا تقریباً 4,050 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گیا۔ اس سے قبل گزشتہ ہفتے بھی سونے کی عالمی قیمت میں 1.4 فیصد کمی دیکھی گئی تھی۔پاکستانی مارکیٹ میں دو روز قبل سونے کی قیمت میں کمی کے بعد دوبارہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں فی تولہ سونا 1,100 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 33 ہزار 536 روپے تک پہنچ گیا تھا۔دوسری جانب مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی نے عالمی خام تیل کی قیمتوں کو اوپر کی جانب دھکیل دیا۔ رپورٹس کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 3 فیصد سے زائد اضافہ ہوا۔

برینٹ کروڈ کی قیمت 2.67 ڈالر اضافے کے بعد 78.68 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، جبکہ امریکی خام تیل (ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ) کی قیمت میں بھی تقریباً 3.65 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد اس کی قیمت 74 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر خطے میں کشیدگی برقرار رہی تو توانائی کی عالمی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے، جس کے نتیجے میں مہنگائی پر دباؤ بڑھنے اور مختلف ممالک کے مرکزی بینکوں کی جانب سے شرحِ سود میں اضافے کے امکانات بھی مضبوط ہو سکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)


ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…