ٹاو¿نٹن(نیوز ڈیسک) کاو¿ئنٹی ٹوئنٹی 20 بلاسٹ میں سمرسٹ کے بیٹسمین کرس گیل کے چھکے پر گیند حاصل کرنے کیلیے ایک شائق مارٹن بلوک نے دریا میں چھلانگ لگادی۔
کینٹ کے خلاف میچ میں گیل نے آخری گیند پر زوردار چھکا جڑا جس پر گیند قریب سے گزرنے والے دریائے ٹون میں چلی گئی، گراو¿نڈ میں ہی موجود مارٹن نے جب گیند کو دریا میں جاتے دیکھا تو وہ خود پر قابو نہیں رکھ پائے اور پانی میں کود گئے، وہ گیند کو وہاں سے نکال بھی لائے۔ کرس گیل نے نہ صرف ان کے اس جوش وخروش کو سراہا بلکہ انھیں اس گیند پر اپنے سائن بھی کردیئے۔
گیل کے چھکے پر ایک شائق نے دریا میں چھلانگ لگا دی
3
جون 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں