بدھ‬‮ ، 01 اپریل‬‮ 2026 

پاکستان اورزمبابوے کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ آج کھیلا جائے گا

datetime 29  مئی‬‮  2015 |

لاہور(نیوز ڈیسک) ہوم سیریز کا دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل آج قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا اور میزبان پاکستان مسائل کا شکار زمبابوے پر فیصلہ کن پنچ لگانے کے لیے تیار ہے۔
دوسرا ون ڈے مقامی وقت کے مطابق شام 4 بجے شروع ہوگا اور گرین شرٹس کو3 میچزکی سیریزمیں 0-1 سے برتری حاصل ہے، پہلے میچ میں فاسٹ بولرزکی ناقص کارکردگی کے سبب دوسرے ون ڈے کے لیے ٹیم میں تبدیلی کا امکان ہے، انورعلی یا حماد اعظم کی جگہ جنید خان کوفائنل الیون کا حصہ بنایا جا سکتا ہے۔ پیس بیٹری میں وہاب ریاض سے ایک بار پھر توقعات وابستہ ہوں گی، اسپنرز کو بھی فلیٹ وکٹ کے باوجود رنز روکنے کی تدبیر کرنا ہوگی، کپتان اظہرعلی، محمد حفیظ اور شعیب ملک ایک بار پھر بڑی اننگز کھیلنے کے لیے بے تاب ہوں گے۔
دوسری جانب مہمان ٹیم اگلے دونوں میچزمیں کپتان چگمبرا کی خدمات سے محروم رہے گی، ا?ئی سی سی نے انہیں سلواوورریٹ کی پاداش میں 2 میچز کے لیے معطل کردیا تھا، ٹیم پہلے میچ کے سنچری میکر ان فارم بیٹسمین کی کمی محسوس کرے گی اور ٹیم کی قیادت کی ذمہ داری ہیملٹن مساکیڈزا اٹھائیں گے،اس سے ان کی اپنی کارکردگی متاثر ہونے کا بھی خدشہ ہوسکتا ہے، فلو کے باعث دونوں ٹی ٹوئنٹی نہ کھیل پانے والے مڈل آرڈر بیٹسمین کریگ ایرون ایک ہی مقابلے میں شرکت کے بعد ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے،انہیں بھی کپتان کی طرح سیریز کے باقی میچز باہر بیٹھ کر دیکھنا پڑیں گے،چارلس کووینٹری کو ا?زمایا جائے گا یا بھر روئے کیا کو ڈیبیوکا موقع مل سکتا ہے۔ کرس موفو یا برائن ویٹوری کی جگہ توانڈا مپاریوا کو شامل کرنے کا امکان ہے۔
پاکستانی بیٹسمینوں کی فارم کو دیکھتے ہوئے بیٹنگ وکٹ پر رنز کا سیلاب روکنا مہمان بولرز کے لیے کڑا چیلنج ہوگا، پرسپر اتسیا نے ٹی ٹوئنٹی میچز میں گرین شرٹس کو پریشان کیا تھا، ان سے ایک بار پھر امیدیں وابستہ ہوں گی۔واضح رہے کہ پاکستان نے آخری بار کوئی سیریز 17 ماہ قبل جیتی تھی اور اس بار ہوم گراو¿نڈ پر یہ جمود توڑنے کا موقع ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا


پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…