میرپور(نیوز ڈیسک) بنگلہ دیش اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان واحد ٹی ٹوئنٹی میچ (آج) جمعہ کو شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم، میر پور میں کھیلا جائیگا۔ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا اور پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق شام ساڑھے پانچ بجے شروع ہوگا۔ اس سے قبل بنگلہ دیش کی ٹیم نے پاکستان کو تین ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز میں کلین سوئپ کر رکھا ہے۔ بنگلہ دیش نے پاکستان کو پہلی بار ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ کرکے نئی تاریخ رقم کر دی ہے،
سیریز کے پہلے میچ میں میزبان ٹیم نے پاکستان کو 79 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے ون ڈے میچ میں بنگال ٹائیگرز نے گرین شرٹس کو 7 وکٹوں سے شکست دی جبکہ تیسرے اور آخری ون ڈے کرکٹ میچ میں میزبان ٹیم نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دیکر کلین سوئپ کر دیا اور ایک نئی تاریخ رقم کردی۔ بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا ہے کہ انکی ٹیم مکمل طور پر فٹ اور بھرپور فارم میں ہے اور پاکستان ٹیم کو واحد ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست سے دو چار کرینگے۔ پاکستان کی کرکٹ ٹیم بنگالی ٹیم کے خلاف ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کے علاوہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز بھی کھیلے گئی۔ بنگلہ دیش اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے درمیان واحد ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچ آج اسی مقام پر کھیلا جائیگا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 28 اپریل سے 02 مئی تک کھلنا میں کھیلا جائیگا جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 06 مئی سے شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم، میرپور میں شروع ہوگا۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے مابین 1986 سے اب تک ہونے والے ون ڈے میچز میں جیت کے حوالے سے پاکستان کرکٹ ٹیم کو برتری حاصل ہے۔
بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان واحد ٹی ٹوئنٹی میچ جمعہ کو کھیلا جائیگا
23
اپریل 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں