منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

تین ماہ کا کنٹریکٹ مسترد، پی سی بی کا کھلاڑیوں کے خاموش احتجاج پر کنٹریکٹ ایک سال کرنے کا فیصلہ

datetime 5  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) قومی کرکٹرز کی جانب سے تین ماہ کا سینٹرل کنٹریکٹ ٹھکرانے کے بعدپاکستان کرکٹ بورڈ نے اب ایک سال معاہدہ کرنے کا فیصلہ کرلیاہے ۔ اس سے قبل ورلڈکپ کے دوران پی سی بی نے قومی کرکٹرز کیلئے سنٹرل کنٹریکٹ کی مدت تین ماہ رکھی جس پر کھلاڑی غصہ ہوئے اور کنٹریکٹ پر سائن نہیں کیا جس کے بعد پی سی بی سنٹرل کنٹریکٹ ایک سال کرنے پر مجبور ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ کے بعد بعض پلیئرز کو ریٹائر ہونا تھا جس کی وجہ سے پی سی بی نے تین ماہ کا معاہدہ پیش کیا لیکن بورڈ اور کھلاڑیوں کے درمیان تناز ع کھڑاہوگیا، کھلاڑی کے دستخط نہ کرنے کے باوجود ورلڈکپ ٹور کنٹریکٹ پر کھلاڑیوں کے دستخطوں پر ہی اکتفاءکرلیاگیا۔دوبارہ بورڈ نے سنٹرل کنٹریکٹ کے معاملے پرغور کیا اور کنٹریکٹ کی مدت بڑھا کر ایک سال کر نے کا فیصلہ کیاگیا۔
ذرائع نے بتایاکہ ٹیم کے حکام دورہ بنگلہ دیش سے قبل کھلاڑیوں سے دستخط کرانا چاہتے ہیں اور نئے معاہدوں میں معاوضے بڑھانے کے حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہواکیونکہ ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے سبب پلیئرز بھی اب بورڈ سے بات منوانے کی پوزیشن میں نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…