پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

کوہلی سے متعلق سوالات پر انوشکا شرما برہم ہوگئیں ، خاتون اینکرکو کرارے جوابات

datetime 5  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈاداکارہ انوشکاشرمابھارتی نائب کپتان اور اپنے دوست ویرات کوہلی سے متعلق سوال پر برہم ہوگئیں اور خاتون اینکرکو کھری سنادیں ۔
بھارتی میڈیا کی طرف سے سامنے آنیوالی ایک ویڈیو میں دیکھاجاسکتاہے کہ اداکارہ اپنے ساتھی اداکاروں کے ساتھ آنیوالی فلم ’این ایچ10‘ کی پروموشن کیلئے موجود تھیں لیکن خاتون اینکر نے آسان ہدف سمجھتے ہوئے اُن سے ذاتی زندگی سے متعلق سوالات شروع کردیئے جس پر اداکارہ نے بھی اُنہیں آڑھے ہاتھوں لیا اور سوالات کا سلسلہ کچھ اس طرح تھا۔
اینکر:کیا تمہیں کھیل جیسے کرکٹ پسندہے؟
انوشکا: مجھے ٹینس پسندہے ۔
اینکر:لیکن آپ کو کرکٹ سٹیڈیم میں دیکھاگیاہے ۔
انوشکا: ہرکوئی کرکٹ دیکھناپسند کرتاہے ،موویز کے علاوہ باقی میری ذاتی زندگی ہے ،جہاں مرضی جاﺅں، میں نے کبھی نہیں کہاکہ آﺅ، میری فلم یا فوٹوگراف دیکھو، اگرکوئی لیتاہے تو میں کچھ نہیں کہتی ، میں آپ لوگوں کے ایسے سوالات کے جواب نہیں دے سکتی ۔ آپ سب لو گ میرے کام کی وجہ سے مجھے جانتے ہیں ، یہ سوال میرے کام سے متعلق نہیں اور میں اپنی ذاتی زندگی یا مستقبل سے متعلق کبھی کوئی بات کی ہے اور نہ ہی کریں گی ۔
اینکر: کیا تم کسی بڑے میچ سے پہلے اس کھلاڑی کو کال کرتی ہیں جو آپ کا دوست ہے ، اُن کی ہمت بڑھانے یا حوصلہ دینے کیلئے ؟
انوشکا: ہاں
اینکر: حالیہ دنوں میں آپ نے کوئی کال کی ؟
اس کا میری فلم سے کوئی تعلق نہیں ، یہ ذاتی نوعیت کا سوال ہے کہ کل آپ نے کسے کال کی ، فہرست دکھائیں، اگرایسے ہی سوال آپ سے کیے جائیں تو آپ بھی یہی سوچوگے کہ یہ بڑے بے وقوفانہ سوالات ہیں ، دلچسپ خبریں سننے کے لیے لوگ آپ کے چینل کو دیکھتے ہیں اورہم یہاں اپنی فلم ’این ایچ 10‘ کی پروموشن کیلئے موجود ہیں ۔
اینکر: ٹیم انڈیا کا بہترین کھلاڑی کون ہے؟
انوشکا: میں تمام 11کھلاڑیوں کی حمایت کررہی ہوں کیونکہ ایک ٹیم کھیل رہی ہے ۔

 



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…