آکلینڈ ……..شاہینوں کی اونچی پرواز نے جنوبی افریقا کو مشکل میں ڈال دیا۔232 رنز کے تعاقب میں پروٹیز کی6وکٹیں گرگئیں۔نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں کھیلے جانے والے ورلڈ کپ میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف 22 3رنز بنائے ،تاہم ڈک ورتھ لوئس کے تحت جنوبی افریقہ کو 232 رنز بنانے ہیں۔ جنوبی افریقہ نے کچھ دیر قبل20 ویں اوور میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 103رنز بنائے تھے۔اس سے قبل جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔پاکستان 47 ویں اوور میں 222 رنز بنا کر پوری ٹیم آؤٹ ہو گئی۔پہلے 37ویں اوور اور پھر 41 ویں اوور میں میں بارش کے باعث میچ روکا گیا۔ جس کے باعث میچ 47 اوورز کا کر دیا گیا۔شاہد آفریدی نے ایک روزہ میچوں میں اپنے آٹھ ہزار رنز مکمل کر لیے۔مصباح الحق نے ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں اپنے 5000 روز مکمل کر لیے ہیں۔پاکستان نے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔ ناصر جمشید کو ڈراپ کر کے وکٹ کیپر سرفراز احمد کو بطور اوپنر کھیلانے کا فیصلہ کیاگیا۔ اس کے علاوہ حارث سہیل ان فٹ ہونے کی وجہ یونس خان کو ٹیم میں شامل کیاگیا ہے۔جنوبی افریقہ نے ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے اور بہاردین کی جے پی ڈومنی کو ٹیم میں دوبارہ جگہ دی ہے۔