پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ: محمد عرفان فٹ، حارث سہیل کی فٹنس مشکوک

6  مارچ‬‮  2015

آکلینڈ(نیوز ڈیسک)پاکستان کل ورلڈ کپ ایڈن پارک آکلینڈ میں اپنا پانچواں میچ جنوبی افریقہ سے کھیل رہا ہے۔ طویل قامت فاسٹ بولر محمد عرفان میچ کے لیے فٹ ہوگئے ہیں اور میچ کے لیے دستیاب ہوں گے۔ لیکن ایڑھی کی تکلیف کی وجہ سے حارث سہیل کی شرکت مشکوک ہے۔ ان کی جگہ یونس خان کی ٹیم میں واپسی متوقع ہے۔محمد عرفان یو اے ای کے خلاف میچ میں کولہے کی تکلیف کے سبب صرف تین اوورز کروانے کے بعد میدان سے باہر چلے گئے تھے۔ نوجوان لیفٹ ہینڈر بیٹسمین حارث سہیل نے یو اے ای کے خلاف ستر رنز کی عمدہ اننگ کھیلی۔ وہ لیفٹ آرم بولر کی حیثیت سے ہر میچ میں چند درمیانی اوورز بھی کروا رہے ہیں لیکن ایڑھی کی تکلیف کی وجہ سے حارث سہیل نے آج آکلینڈ میں ٹیم کے ساتھ پریکٹس بھی نہیں کی۔کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ان کی شمولیت کا فیصلہ میچ کی صبح ہی کیا جائے گا۔ قومی ٹیم کے پاس محدود آپشنز کی وجہ سے حارث کے فٹ نہ ہونے پر یونس خان کی واپسی ہوگی۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…