آکلینڈ(نیوز ڈیسک) پروٹیز کوچ پال ڈومینگو نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم کا اچھا دن ہو تو وہ کسی بھی حریف کو خاطر میں نہیں لاتی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پال ڈومینگو کا کہنا تھا کہ کھیل غیر یقینی ہونے کی بات یقینی طور پر کہی جاسکتی ہے اور یہی پاکستانی ٹیم کی طاقت بھی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اپنے پلان کے مطابق کارکردگی پیش کرنے کیلیے ہمیں بھرپور انداز میں تیاری کرنا ہوگی، ہم ٹاس جیتنے کی صورت میں ہدف کا تعاقب پسند کریں گے۔انھوں نے امید ظاہر کی کہ کوئنٹن ڈی کاک کا بیٹ بھی رنز اگلنا شروع کردے گا، اگر توقعات کے مطابق فٹنس ٹیسٹ میں پاس ہوگئے تو پال ڈومینی ٹیم کا حصہ بنیں گے۔ مگر ہیمسٹرنگ انجری کے شکار ورنون فلینڈر کو میدان میں اتارنے کی جلد بازی نہیں کرسکتے۔ دریں اثنا ڈومینی کی شمولیت فرحان بہردیان کی پوزیشن خطرے میں ڈال دے گی، روسو کو بھی ڈراپ کرنے کا ا?پشن موجود لیکن ا?خری اوورز میں جارحانہ کھیل اور عمدہ فارم کی وجہ سے انھیں برقرار رکھا جاسکتا ہے۔