جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

شعیب اختر نے بھارت جاکر قومی کھلاڑیوں کا تمسخر اڑا ڈالا

datetime 3  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی: پاکستان کے سابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے بھارتی پروگرام میں قومی کھلاڑیوں سمیت کرکٹ بورڈ کا کا تمسخر اڑا ڈالا۔

بھارت کے معروف کامیڈی شو ”کامیڈی نائٹ ود کپل“ میں سابق فاسٹ بالر شعیب اختر جہاں قومی کھلاڑیوں کا تمسخر اڑاتے رہے وہیں انہوں نے کرکٹ بورڈ کے موجودہ اور سابق چیئرمین کو بھی نہ بخشا۔ پروگرام کے دوران شعیب اختر کا کہنا تھا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کو 41 سال سے کم عمر کا آج تک کوئی کپتان نہیں ملا، مصباح الحق کی عمر 41 سال جب کہ شاہد آفریدی ابھی تک صرف 32 سال کے ہیں، جب اپنا ہی سکہ کھوٹہ ہوتو دوسرے کو کیا رونا اس موقع پر ہربجن سنگھ اور پروگرام کے میزبان کپل شرما نے بھی آفریدی کا مذاق اڑانے میں کوئی کسر نہ چھوڑی۔

شعیب اختر کا کہنا تھا کہ جس عمر میں کھلاڑی ریٹائر ہوتے ہیں ہمارے ہاں اس عمر میں کپتان بن جاتے ہیں اور ہمارا بورڈ کا چیئرمین بھی اس عمر میں بنتا ہے جس عمر میں انسان کو نظر ہی نہیں آتا جب کہ مصباح، یونس اور آفریدی کی عمریں ملا لی جائیں تو پاکستانی ٹیم 150 سال اور چیئرمین سمیت کل عمر 250 سال بن جاتی ہے۔ پی سی بی کے ایک سابق چیئرمین کا ذکر کرتے ہوئے شعیب اختر نہ صرف زبان کنٹرول کرنا بھول گئے بلکہ اپنے جسم پر بھی قابو نہ رکھ سکے اور اسٹیج پر کھڑے ہو کر ان کے چلنے کی نقل اتارنے لگے۔ اس دوران ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ان چیئرمین صاحب کا گٹھنا تو خراب تھا ہی لیکن بعد میں دماغ بھی غائب ہوگیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…