کراچی(نیوز ڈیسک)سابق کھلاڑیوں نے زمبابوے کیخلاف پاکستان کی جیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ فتح میں وہاب ریاض اور محمدعرفان کے علاوہ کسی کھلاڑی کا کوئی کردار نہیں تھا اور ساتھ ساتھ آئندہ میچ میں وکٹ کیپر سرفراز احمد کو کھلانے کا مطالبہ کردیا ہے۔سابق عظیم بلے باز جاویدمیانداد کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں جیت کے ٹریک پر آنا خوش آئند ہے مگر بیٹنگ اور فیلڈنگ نے ایک مرتبہ پھر مایوس کیا لہٰذا آئندہ میچوں میں اسپیشلسٹ وکٹ کیپر کے ساتھ میدان میں اترنا چاہئے۔واضح رہے کہ اب تک تینوں میچوں میں پاکستان کی فیلڈنگ خصوصاً وکٹ کیپنگ کے شعبے میں کارکردگی انتہائی ناقص رہی ہے اور عمر اکمل کئی کیچ ڈراپ کر چکے ہیں اور خراب کارکردگی کے باوجود ریگولر وکٹ کیپر سرفراز احمد کو ٹیم میں شامل نہیں کیا جا رہا۔سابق فاسٹ باو¿لر سرفراز نواز نے کہا کہ مصباح الحق نے کمزور بالنگ لائن کے سامنے غیر ضروری طور پر محتاطانداز اختیار کر کے ایک بار پھر اپنے آپ کو خود غرض کھلاڑی ثابت کردیا،محمدعرفان اور وہاب ریاض نے پاکستانی ٹیم کو جتوایا ورنہ حالات بہت خراب تھے۔انہوں نے عمر اکمل اور ناصر جمشید کی فیلڈنگ پر بھی کڑی تنقید کی اور کہا کہ ناصر جمشید کی جگہ سرفراز احمد کو آزمانا چاہئے اور ان سے اوپننگ بھی کرائی جائے۔سابق اوپنر عامر سہیل نے بھی میانداد کے موقف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ زمبابوے کیخلاف فتح میں وہاب ریاض اور محمد عرفان کے علاوہ کسی کھلاڑی کا کوئی کردار نظر نہیں آیا،زمبابوے جیسی کمزور سائیڈ کے خلاف جس انداز میں بیٹنگ کی گئی،اس پر افسوس ہورہا ہے۔سابق لیگ اسپنر اور گگلی کے موجد عبدالقادر نے کہا ہے کہ وہاب ریاض نے خود کو ایک بار پھر لڑاکا اور محنتی کرکٹر ثابت کیا ہے،ٹیم کو ایسے کرکٹرز کی بہت ضرورت ہے جو میدان میں لڑتے نظر آئیں۔ ایسی فائٹ گزشتہ میچوں میں کی جاتی تو نتائج مختلف ہوتے۔سابق اوپنر شعیب محمد نے کہا کہ ناصر جمشید کی جگہ سرفراز احمد کو ٹیم میں شامل کیا جائے کیونکہ عمر اکمل کے کیچز ڈراپ کرنے سے ٹیم کو نقصان ہورہا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کا ورلڈ کپ اب شروع ہوا ہے مگر فیلڈنگ پر توجہ نہیں دی گئی تو واپسی کا راستہ تیارہوجائے گا۔راشد لطیف نے کہا کہ مصباح کے ساتھ عمراکمل،صہیب مقصود اور وہاب ریاض لڑتے ہوئے دکھائی دیئے مگر اوپننگ جوڑے کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ایک اور سابق کرکٹر باسط علی نے کہا کہ کمزور ٹیم کیخلاف اس طرح کی کامیابی کسی طور پر قبول نہیں ہے۔محسن خان نے کہا کہ آئندہ میچوں میں ٹیم کے پاس غلطی کی گنجائش نہیں ہے،ناصر جمشید کی جگہ سرفراز احمد کو شامل کیا جائے تو بہتر ہوگا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
2030 تک سونے اور چاندی کی قیمت کتنی بڑھ سکتی ہے؟ ماہرین کی بڑی پیشگوئی
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)
-
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بھارت کا رد عمل آگیا
-
پنجاب میں تعلیمی اداروں کی چھٹیاں 31 اگست تک بڑھانے کی حقیقت سامنے آگئی
-
سولر صارفین کےلئے خوشخبری، حکوت کا بڑا اعلان
-
زلزلے کے شدید جھٹکے،عوام خوفزدہ
-
بھارت کی اسرائیل سے دفاعی معاہدہ کی درخواست، بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے وضاحت
-
پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس میں اہم پیشرفت، ہنی ٹریپ کرنیوالی ٹک ٹاکر گرفتار
-
پریمیم پرائز بانڈز کی فروخت پر اسٹیٹ بینک نے نئی شرط عائد کردی
-
پاکستان، ترکیہ کے ساتھ ‘کاغذی معاہدہ’ سعودیہ کو تحفظ فراہم نہیں کرے گا، ایران
-
مارکیٹ سےاکٹھےکیے گئے گھی کے تقریباً 48 فیصدنمونے کوالٹی ٹیسٹ میں ناکام
-
100 سے 40 ہزار روپے تک کے پرائز بانڈز، انعامی رقم پر ٹیکس کتنا ہوگا؟
-
پنجاب، کے پی، بلوچستان، آزاد کشمیر، جی بی میں بارشوں اور سیلاب کا الرٹ



















































