اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ورلڈ کپ میں پہلے دو میچوں میں شکست کے بعد پاکستان کیلئے پول ‘بی’ کے باقی چار میچ انتہائی اہمیت اختیار کر چکے ہیں۔گرین شرٹس کو میدان میں خراب بیٹنگ، باو¿لنگ اور فیلڈنگ نے پریشان کیا تو میدان سے باہر نائٹ کرفیو کی خلاف ورزی، کوچنگ سٹاف اور پلیئرز کے درمیان تلخ کلاما ں، فیلڈنگ کوچ کا مبینہ استعفی ،چیف سلیکٹر کا کسینو میں ڈنر اور یونس خان کا ‘جعلی’ ٹوئٹ شائقین کرکٹ کے جذبات پر بھاری ثابت ہوئے۔وسیم اکرم نے یکم مارچ زمبابوے کے ساتھ میچ کو گرین شرٹس کیلئے ‘آر یا پار’ قرار دیا ہے۔ ان دنوں قومی ٹیم برسبین میں اس اہم میچ کی تیاریوں میں مصروف ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں