کرائسٹ چرچ(نیوز ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ اہم ہے اور دونوں ٹیمیں جیت کے لئے میدان میں اتریں گی اس لئے بلے بازوں کو اپنی کھوئی ہوئی فارم واپس لانا ہوگی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مصباح الحق نے انٹرویو کے دوران ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی جارہی اور لیکن بلے بازوں کو ذمہ دارانہ انداز اپنے ہوئے بیٹنگ کرنا ہوگی، وہ کھلاڑی جو پرفارم نہیں کر پارہے امید ہے ویسٹ انڈیز کے خلاف بہترین کارکردگی پیش کریں گے۔ اپنی بیٹنگ آرڈر کی تبدیلی کے حوالے سے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ میرے نمبر 4 پر کھیلنے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا اس کے لئے تمام کھلاڑیوں کو ذمہ داری ادا کرنا ہوگی اور چاہے ابتدا میں یا مڈل آرڈر بلے بازوں کو مستقل بنیاد پر اچھی پارٹنرشپ دینا ہوگی جب کہ بھارت سے شکست کی وجہ بھی مڈل میں پارٹنرشپ کا نہ لگنا تھا اور صرف 9 گیندوں پر تین کھلاڑیوں کا آو¿ٹ ہوجانا شکست کی وجہ بنا۔بولنگ لائن سے مطئمن مصباح الحق نے کہا کہ گزشتہ 2 سے تین میچز میں بولرز نے بہترین کارکردگی پیش کی اور امید ہے کہ پیسر ویسٹ انڈیز کے خلاف اہم کردار ادا کریں گے، بھارت کے خلاف محمد عرفان کو پچ پر آنے کی دو مرتبہ وارنننگ ملی جس پر انہوں نے نے پریکٹس سیشن کے دوران قابو پالیا ہے۔