منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

بنگلہ دیش لیگ کے لئے انتخاب عالم نے کمیشن مانگا، عمران نذیر

datetime 23  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) قومی ٹیم کے آو¿ٹ آف فام کھلاڑی عمران نذیر نے الزام عائد کیا ہے کہ انتخاب عالم نے مبینہ طور پر بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کھیلنے کی اجازت دینے کیلیے ان سے کمیشن طلب کیا تھا۔دوسری جانب پی سی بی کے ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ آپریشنز نے اسے اپنی کردار کشی کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ الزام بے بنیاد ہے اور وہ اوپنر کیخلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی شکستوں کی باز گشت ابھی کم نہیں ہوئی ہے کہ قومی کرکٹرز عمران نذیر اور انتخاب عالم کے درمیان نئی محاذ آرائی شروع ہوگئی۔عمران نذیر کا کہنا ہے کہ بی پی ایل کھیلنے کی اجازت دینے کے عوض انتخاب عالم نے مجھ سے پیسوں کا مطالبہ کیا تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو دیکھنا ہوگا کہ کون کیا کر رہا ہے اگر ایسا ہی چلتا رہا تو پاکستان کی کرکٹ مزید بربادی کی طرف جائے گی۔عمران نذیر کے اس الزام کے جواب میں انتخاب عالم نے اسی اپنی کردار کشی کے مترادف قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ان الزامات پر وہ چپ نہیں بیٹھیں گے بلکہ قومی کرکٹر کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…