جمعرات‬‮ ، 30 اکتوبر‬‮ 2025 

ورلڈ کپ میں بھارت سے ہارنے کی روایت ختم کردیں گے، وقار یونس

datetime 12  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی  پاکستانی کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ اس بار ہم ورلڈ کپ میں بھارت سے ہارنے کی روایت ختم کردیں گے۔ اپنے ایک انٹرویو میں قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ ہمارا سب سے بڑا مقصد یہ ہے کہ اس بار چیزیں ہمارے موافق رہیں، گزشتہ تمام ورلڈ کپ ٹورنامنٹس میں ہم بھارت کو شکست نہیں دے پائے، ہم نے 1992 میں ٹائٹل جیتا اور ایک اور میگا ایونٹ کا فائنل بھی کھیلا، بس بھارتی ٹیم کو شکست دینا باقی اور مجھے یقین ہے کہ ہم اس میں کامیابی حاصل کرلیں گے، آخری مرتبہ ہمارا ان سے مقابلہ 2011 کے سیمی فائنل میں موہالی میں ہوا تھا جس میں ہمیں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔ وقار یونس نے کہا کہ ہم اسی جگہ سے آگے بڑھیں گے اور اس بار کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔ میرا ذاتی ہدف وہی ہے جوکہ ٹیم کا ہے، ہم اچھی کرکٹ کھیلنا چاہتے اور ایک ٹیم کی صورت میں آگے بڑھنا چاہتے ہیں، ہم غیرمستقل مزاجی کے ٹیگ سے بھی نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں جوکہ ہماری ٹیم پر لگا ہوا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…