ہفتہ‬‮ ، 19 اپریل‬‮ 2025 

پاک بھارت میچ ، سعید اجمل نے بھارتی میڈیا کو کرارا جواب دے دیا

datetime 11  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور   پاکستان کرکٹ ٹیم کے آف سپنر اور دوسرا کے ماہر سعید اجمل نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ 2015 ءمیں پاک بھارت میچ کے دوران تاریخ بدل جائے گی۔تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا میں چلنے والے ٹی وی اشتہار میں پاک بھارت میچ کے حوالے سے دکھایا جا رہا ہے کہ پاکستان 1992 ءسے اب تک ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں بھا رت سے ابھی تک کوئی میچ نہیں جیت پایا۔جبکہ اس اشتہار میں پاکستانی شخص بھی دکھایا گیا ہے کہ جو پاک بھارت میچ کے بعد پٹاخے چلا کر جشن منانا چاہتا ہے لیکن اسے یہ خوشی ابھی تک نصیب نہیں ہوئی۔ ورلڈ کپ کے دوران بدتمیز کرکٹر کو معطلی کا سامنا پاکستانی آف سپنر سعید اجمل سے جب اس اشتہار کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ورلڈ کپ 2015 ءمیں تاریخ بدل جائے گی اور پاکستان اس ٹورنامنٹ میں بھارت کو شکست ضرور دے گا۔ان کا مزید کہنا تھا اس ٹورنامنٹ میں وہ پٹاخے چلانے کا وقت آ گیا ہے جو پاکستانی قوم نے ابھی تک نہیں چلائے۔واضح رہے پاکستان 1992 ءسے اب تک ہونے والے 5 ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں کبھی جیت نہیں پایا ۔جبکہ اس مرتبہ پاک بھارت میچ 15 فروری کو کھیلا جائے گا جس میں سعید اجمل نے پاکستان کی فتح کی امید ظاہر کی ہے۔



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…