مسلمانوں کیلئے مقدس ترین احد کا پہاڑ کیا آپ جانتے ہیں کہ اس کا نام احد کیوں پڑا ؟

19  ‬‮نومبر‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے نے مدینہ منورہ میں مذہبی اور تاریخی اہمیت کے حامل 200 مقامات کے حوالے سے ایک رپورٹ جاری کی ہے جن کا سیرت نبوی سے گہرا تعلق ہے۔ سال 2017 میں اسلامی سیاحت کا دارالحکومت قرار

دیے جانے والے شہر کے ان مقامات میں تاریخی مساجد اور نمایاں یادگاریں شامل ہیں جو مسلمانوں کے دلوں اور ان کے ذہنوں میں کئی زمانوں سے موجود ہیں اور وہ ان کی زیارت کا اشتیاق رکھتے ہیں۔جبلِ احد کو سیرتِ نبوی سے متعلق اہم ترین مقامات میں شمار کیا جاتا ہے۔ یہ کئی واقعات کے سبب منفرد مقام اور عظمت کا پہلو رکھتا ہے جن میں 3 ہجری میں پیش آنے والا غزوہ احد نمایاں ترین ہے۔مدینہ منورہ آنے والے زائرین کی اکثریت “جبلِ احد” کی زیارت کے خواہش مند ہوتے ہیں۔ یہاں شہداءِ احد کا قبرستان بھی ہے جس میں معرکہ احد میں جام شہادت نوش کرنے والے 70 صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین کے جسدِ خاکی مدفون ہیں۔ اس کے علاوہ یہاں “سید الشہداء اسکوائر” کا ترقیاتی کام بھی جاری ہے۔ مدینہ منورہ کے گورنر شہزادہ فیصل بن سلمان بن عبدالعزیز کے زیرِ سرپرستی اس منصوبے کا مقصد اس مقام کی زیارت کرنے والے مقامی اور بیرونی زائرین کو پیش کی جانے والی خدمات بہتر بنانا ہے۔جبلِ احد مدینہ منورہ

کے شمالی جانب میں واقع ہے۔ قدرتی روک کی صورت میں نظر آنے والا یہ پہاڑی سلسلہ مشرق سے مغرب کی جانب سات کلو میٹر تک پھیلا ہوا ہے جب کہ اس کی چوڑائی دو سے تین کلومیٹر کے درمیان ہے۔ اس کی بلندی 350 میٹر کے قریب ہے۔ جبل احد کے اس نام کا سبب کئی روایتوں میں مذکور ہے۔ ان میں ایک یہ بھی ہے کہ اس کی وجہ جبلِ احد کا دیگر پہاڑوں کی نسبت امتیازی حیثیت کا حامل ہونا ہے۔ یہ پورا سلسلہ ایک غیر منقسم ٹکڑی کی مانند ظاہر ہوتا ہے۔ ۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…