حضرت امام مالکؒ ایک مرتبہ حضورؐ کی حدیث بیان فرما رہے تھے کہ لوگوں نے دیکھا کہ آپ کا چہرہ کسی تکلیف کے باعث زرد ہو رہا ہے اور بڑے بے چین ہو رہے ہیں باوجود اس کے آپ نے حدیث کا درس ترک نہ فرمایا اوربدستور بیان فرماتے رہے اور جب بیان ختم فرما چکے تو لوگوں نے وجہ دریافت کی
تو آپ نے قمیض اتار دی جس میں سے ایک بچھو نکلا جس نے چھ دفعہ حضرت امام کو ڈسا تھا۔ حضرت امام نے فرمایا کہ حدیث بیان کرتے ہوئے یہ بچھو مچھے ڈس رہا تھا مگر میں نے احترام حدیث کے پیش نظر حدیث کا درس نہ چھوڑا، میرا کیا ہے کچھ ہو مگر حدیث کاادب و احترام بہرحال مقدم ہے۔